گاڑی کے چالان پر جنید صفدر کا ردعمل بھی آگیا

جنید صفدر کی پولیس ٹیم کی تعریف
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر نے اپنی سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی ہٹ دھرمی ہے کہ وہ اتنا بڑا نقصان ماننے کو تیار نہیں” سی این این نے بھارت کو کھری کھری سنادیں
چالان ہونے کے بعد کا واقعہ
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق، گذشتہ روز وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا کالے شیشے لگانے پر چالان کیا گیا تھا۔ جنید صفدر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کرتے ہوئے قانون کے مطابق کارروائی کرنے پر پنجاب کی ٹریفک پولیس کی تعریف کی۔
یہ بھی پڑھیں: قوم نے پی ٹی آئی کی احتجاج کے نام پر فساد کی کال کو مسترد کردیا ، پیپلز پارٹی
جنید صفدر کا پیغام
انہوں نے لکھا: ’’پنجاب پولیس کے وہ تمام اہلکار جنہوں نے کل میری گاڑی روکی اور چالان کیا، مجھے ان کے پیشہ ورانہ رویے نے بہت متاثر کیا۔ اللہ آپ لوگوں کی آن ڈیوٹی اور آف ڈیوٹی حفاظت فرمائے۔‘‘
وزیر اعلیٰ کی جانب سے تعریف
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بیٹے جنید صفدر کی سیکیورٹی گاڑی کا چالان کرنے والی پولیس ٹیم کو شاباش دی۔ انہوں نے پولیس ٹیم کے انچارج شاہ زیب، اہلکاروں پرویز، حیدر اور مجاہد کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ ’’آپ نے قانون کی پاسداری کو یقینی بنایا۔ قانون کی بالادستی ہی ہماری حکومت کی پہچان ہے۔ پورے پنجاب میں قانون کا یکساں نفاذ اور پاسداری دیکھنا چاہتی ہوں۔‘‘