سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کے حوالے سے بڑا انکشاف

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر سیاستدان مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا ہے کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر کو یہ پیش کش کی گئی کہ فارم 45 میں آپ ہارے ہوئے ہیں لیکن ہم فارم 47 میں آپ کو جتوا دیتے ہیں۔ تاہم، دونوں نے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: آج آخری بار ہمارے کندھوں کی ضرورت تھی، وہ گاؤں جہاں بچپن گزارا، گھنے درخت کی چھاؤں میں ابدی نیند سویا ہے، یادوں کی برات پیچھے چھوڑ گیا
کالم کا حوالہ
یہ بات مصطفیٰ نواز کھوکھر نے سینئر صحافی انصار عباسی کے کالم کے حوالے سے کی جو کچھ دن پہلے شائع ہوا تھا۔ سما ٹی وی کے اینکر ندیم ملک کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ خواجہ سعد رفیق اور خرم دستگیر نے پیش کش کے جواب میں کہا کہ اگر لوگوں کا مینڈیٹ ہمارے ساتھ نہیں ہے تو ہم یہ پیش کش قبول نہیں کر سکتے۔
پاکستان کا الیکٹورل سسٹم
مصطفیٰ نواز کھوکھر نے یہ بھی کہا کہ پاکستان میں الیکٹورل سسٹم ہی ایک سمجھوتے کے تحت چلایا جارہا ہے۔