افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر 8 دہشت گرد واصل جہنم

راولپنڈی میں آپریشن
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) افغانستان سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش پر 8 دہشت گرد واصل جہنم کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا
سکیورٹی فورسز کی کارروائی
افغانستان سے سرحدی علاقے میں داخل ہونے کی کوشش پر سکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے تحصیل لوئی ماموند میں کارروائی کی جس دوران سرحد سے داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 8 دہشت گرد مارے گئے۔
سکیورٹی کی صورتحال
کارروائی کے مطابق لوئی ماموند کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی سخت کردی گئی ہے۔