عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے: علیمہ خان

علیمہ خان کا بیان
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے بانی کی بہن علیمہ خان نے اعلان کیا ہے کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلمان پی ٹی آئی کی احتجاجی تحریک کا حصہ بنیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں بڑا اضافہ، نوٹیفکیشن جاری
عمران خان سے ملاقات
منگل کے روز عمران خان سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ قاسم اور سلمان کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کے لیے والد کی اجازت کی ضرورت نہیں، انہیں ہم نے روک رکھا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: کچے میں ڈاکوؤں کیخلاف پولیس کی بڑی تیاری، سندھ حکومت نے کروڑوں روپے جاری کر دیئے
بچوں کی آزادی
علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بچے اب بھی والد سے اجازت ضروری نہیں سمجھتے اور انہوں نے صرف بتایا ہے کہ وہ امریکا سے واپسی پر تحریک کا حصہ بنیں گے۔
احتجاجی تحریک کی تیاری
علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی نے ہدایت کی ہے کہ پانچ اگست کو احتجاجی تحریک عروج پر پہنچنی چاہیے اور ہماری پوری فیملی احتجاج میں بھرپور شرکت کرے گی۔