چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات

حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات
اسلام آباد(ڈیلی پاکستا ن آن لائن)چیئرمین پاکستان علماء کونسل و سیکرٹری جنرل انٹرنیشنل تعظیم حرمین شریفین کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی کی پاکستان میں فلسطین کے سفیر ڈاکٹر ذہیر زید سے ملاقات ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بینک آف پنجاب اور ایکزونوبل کے مابین لاہور کے ثقافتی رنگوں کو اجاگر کرنے کیلئے معاہدہ
فلسطین کی غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
ملاقات کے دوران فلسطین غزہ کی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔ اہل فلسطین کی ہر سطح پر حمایت و تائید اور ہر طرح کے تعاون و حمایت کا اعادہ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے اعلیٰ سطحی تعلیمی وفد کی ایجوکیشن ورلڈ کانفرنس میں شرکت، یونیسیف حکام سے بھی ملاقات
پاکستان کا فلسطین کے ساتھ زور دار موقف
فلسطین کے سفیر نے چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ محمد طاہر محمود اشرفی اور پاکستانی قوم و حکومت کے فلسطین کے حوالے سے موقف پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان روز اول سے اہل فلسطین کے ساتھ کھڑا ہے اور اہل فلسطین پاکستان کے اس موقف پر پاکستان کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
آنے والا اعلیٰ سطحی وفد
ڈاکٹر ذہیر زید نے بتایا کہ جلد فلسطین سے ایک اعلیٰ سطحی وفد قاضی القضاۃ فلسطین کی سربراہی میں پاکستان آئے گا۔