نادرا دفاتر کے باہر PAK-ID موبائل ایپ کے ذریعے شہریوں کے ساتھ فراڈ، انتباہ جاری

نادرا کا انتباہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) نادرا نے ملک بھر کے شہریوں کے لیے انتباہ جاری کرتے ہوئے انہیں جعلسازوں سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے غیر ملکی سرمایہ کار کمپنیوں کے وفد کی ملاقات
جعلسازوں کی سرگرمیاں
نادرا نے اپنے اعلامیہ میں شہریوں کو آگاہ کیا ہے کہ کچھ افراد نادرا دفاتر کے باہر غیر قانونی طور پر شہریوں کو PAK-ID موبائل ایپ کے ذریعہ درخواستوں کی تیاری میں مدد دینے کے عوض پیسے وصول کر رہے ہیں، جو مکمل طور پر غیر قانونی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پورے پنجاب میں پینے کے صاف پانی سے تعمیراتی سرگرمیوں پر پابندی لیکن میانوالی میں صاف پانی سے کیا کام لیا جارہا ہے؟ جان کر آپ کی آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی
رسمی فیس کی وضاحت
نادرا کی تمام خدمات کی فیس سرکاری طور پر مقرر ہے اور کسی غیر مجاز کو پیسے وصول کرنے کا اختیار نہیں۔
شہریوں کے لیے ہدایت
نادرا کی جانب سے شہریوں کو ایسے عناصر سے ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا گیا ہے کہ کسی بھی فرد کو نادرا سے متعلق درخواست کے لیے پیسے نہ دیں۔ صرف نادرا دفاتر، ویب سائٹ یا PAK-ID ایپ کے ذریعہ درخواست دیں۔