لاہور میں پالتو شیر کے بعد کتے کا بچے پر جان لیوا حملہ

کتے کے حملے کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پالتو شیر کے بعد کتے بھی شہریوں کی جان کو آگئے۔ اچھرہ کے علاقے میں کتے نے بچے کو نوچ لیا۔
یہ بھی پڑھیں: ساڑھے 6 سال بعد ڈیوڈ وارنر کے آسٹریلوی کپتان بننے پر عائد پابندی ختم
زخمی بچہ
چار سالہ فواد کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا فیصلہ کہ قاسم اور سلمان ان کی رہائی کی تحریک کی قیادت کریں گے، بڑے اثرات ہوں گے: فواد چوہدری
CCTV فوٹیج کا منظر عام پر آنا
بچے کو نوچتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آ گئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتا بچے پر حملہ کرتا ہے۔
شہریوں کی ہمدردی
قریب موجود شہریوں نے بچے کی کتے سے جان بچائی۔