کوٹ لکھپت جیل میں بند پی ٹی آئی رہنماؤں کا ایک اور خط
خط کا پس منظر
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوٹ لکھپت جیل میں بند رہنماؤں نے ایک اور خط لکھ دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا اینکر پرسن مہر بخاری کی والدہ کے انتقال پر اظہارتعزیت
خط میں شامل رہنما
پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے خط میں میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ بھی شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں خاوند نے گھریلو ناچاقی پر دوسری بیوی کی مدد سے پہلی کو گلا دبا کر قتل کر دیا
میثاق جمہوریت کا خلاصہ
خط کے متن کے مطابق دو بڑی جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کے باعث ناکام ہو چکا، میثاق آئین کی بالادستی اور عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کے لیے کیا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (ہفتے) کا دن کیسا رہے گا ؟
ذاتی مفادات کا اثر
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کے متن کے مطابق، ملک کی دو بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے ذاتی مفادات کے لیے میثاق جمہوریت کو تباہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اب میں ملک ہی نہیں دنیا بھی چلا رہا ہوں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
مسائل کا حل
خط کے متن کے مطابق پاکستان کو مسائل سے باہر نکالنے کے لیے آئین کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی نہایت ضروری ہے تاکہ ملک میں عوام کو جمہوری حق کی مکمل پاسداری حاصل ہو۔
حالیہ حکومت کے اقدامات
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کے متن کے مطابق موجودہ حکومت نے میڈیا پر پیکا، عدلیہ پر 26ویں ترمیم اور پارلیمنٹ کو فارم 47 کے ذریعے تباہ کیا۔








