بیت الرحمت، ایک دعا کی تعبیر

خاموش انقلاب
تحریر: خالد شہزاد فاروقی
لاہور کی فضاوں میں ایک خاموش انقلاب بپا ہے۔۔۔یہ انقلاب نہ نعرے لگاتا ہے، نہ بینر اٹھاتا ہے، نہ اشتہاروں میں خود کو نمایاں کرتا ہے اور نہ ہی میڈیا پر اپنی تعریف کے ڈھول بجاتا ہے۔۔۔ یہ انقلاب صرف دلوں میں دھڑکتا ہے، ہاتھوں سے خدمت کرتا ہے، خامشی سے آنسو پونچھتا ہے اور دعاؤں میں اپنا وجود تلاش کرتا ہے۔ یہ وہ انقلاب ہے جو 'گلزارِ مدینہ فاؤنڈیشن' کے نام سے پہچانا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان حکومت کا بھارت میں وفات پانے والی آریان کی والدہ کی اپیل پر نوٹس، اخراجات ادا کردیئے
ایک احساس، ایک خواب
یہ ادارہ دراصل ایک احساس ہے، ایک جذبہ، ایک خواب جس نے اپنی تعبیر کو انسانیت کی خدمت میں تلاش کیا ہے۔۔۔ یہ فاؤنڈیشن محض ایک تنظیم نہیں بلکہ اُن دھڑکنوں کا تسلسل ہے جو ربّ کی مخلوق کے درد کو اپنا درد سمجھتی ہیں۔ اس کا آغاز ایک ایسے فرد سے ہوا جو امریکہ جیسے مصروف و مادی معاشرے میں بھی اپنی روح کو 'پاکستانی مٹی' سے جوڑے رکھے ہوئے تھا۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی سے کتنے پیسے ملیں گے ؟ پتا چل گیا
فرخ بیگ اور ان کے نوجوان صاحبزادے
فرخ بیگ کا دل دولت کی گنتی میں نہیں بلکہ دلوں کے زخموں میں دھڑکتا ہے۔۔۔ ان کے نوجوان صاحبزادے فراز بیگ نہ صرف کاروباری دنیا میں ایک روشن نام ہیں بلکہ اُن کا دل درد کی وہ لغت ہے جس میں ہر یتیم، ہر بیوہ، ہر بزرگ اور ہر نادار کے آنسو کا مفہوم موجود ہے۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: فیض آباد احتجاج کیس: پی ٹی آئی رہنماؤں فردِ جرم عائد
بیت الرّحمت
لاہور کے دل میں واقع ”بیت الرّحمت“ اس فاؤنڈیشن کا سب سے خوبصورت مظہر ہے۔۔۔ ایک کنال پر پھیلی یہ سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت اینٹوں اور بجری کا مجموعہ نہیں بلکہ وہ خواب ہے جو کسی تنہا، لاچار، بے سہارا بزرگ کی آنکھ میں پلتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا، بھارت میں موجود پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کا حکم
خدمت کا دائرہ
گلزارِ مدینہ فاؤنڈیشن کی خدمات کا دائرہ صرف لاہور یا بیت الرّحمت تک محدود نہیں۔۔۔ ہر روز لاہور میں ایک ہزار یتیم بچوں کو باعزت کھانا فراہم کرنا ایک ایسی خدمت ہے جس کی جزا صرف اللہ ہی دے سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں طلبہ کے لیے قومی سطح پر خود دفاعی تربیتی مہم کا آغاز
دیگر خدمات
گلزارِ مدینہ فاؤنڈیشن نے پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں درجنوں صاف پانی کے پلانٹس نصب کر کے زندگیوں کو سہارا دیا ہے۔۔۔ ہر مہینے لاہور اور اس کے مضافات میں فری میڈیکل کیمپس کا انعقاد، وہ بھی کسی صلے کی تمنا کے بغیر، وہ روشنی ہے جو بدنصیبوں کے جسم میں اُمید بن کر داخل ہوتی ہے۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
دنیا میں درد کا پیغام
جب ظلمت اپنے پنجے دنیا کے کسی بھی کونے میں گاڑتی ہے، جیسے کہ شام کی تباہ حال سرزمین تو یہ تنظیم وہاں بھی پہنچتی ہے۔۔۔ ترکیہ میں موجود پانچ سو شامی یتیم بچوں کی تعلیم و تربیت کی ذمہ داری سنبھالنا ایک ایسا کام ہے جو دُنیاوی عقل کو شاید سمجھ نہ آئے لیکن انسانیت کی زبان میں یہ ایک عظیم باب ہے۔۔۔
یہ بھی پڑھیں: لیبیا کے ساحل سے 6 تارکین وطن کی لاشیں برآمد
ہماری ذمہ داری
آئیے، اس کاروانِ خیر کا حصہ بنیں۔۔۔ اگر ہم فرخ بیگ یا فراز بیگ نہیں بن سکتے تو کم از کم اُن کے ہاتھ مضبوط کریں۔۔۔۔ وہ ہاتھ جو کسی لرزتے بوڑھے کا سہارا بنتے ہیں، کسی یتیم کے آنسو پونچھتے ہیں، کسی بیوہ کے لیے رات کی تنہائی کو سکون میں بدل دیتے ہیں۔
اختتام
یہ مضمون محض الفاظ کا مجموعہ نہیں، یہ ایک دستک ہے اُن دلوں پر جو اب بھی بند ہیں۔۔۔ گلزارِ مدینہ فاؤنڈیشن ایک شعلہ ہے، جو خامشی سے جل رہا ہے۔۔۔