آپ کا آج (جمعے) کا دن ستاروں کی روشنی میں کیسا ہوگا؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو جن لوگوں سے تھوڑا سا بھی خطرہ ہے۔ ان سے دور ہو جائیں اور خود کو مضبوط کر لیں۔ اس وقت صدقہ بھی دنیا ضروری ہے اور اپنی عزت کی حفاظت بھی۔
یہ بھی پڑھیں: یہ وقت ہرچند کہ بہت نازک ہے مگر مجھے پختہ یقین ہے کہ ہم اس پر غالب آئیں گے
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
اچھا اور مہربان دن ہے بحکم اللہ جس کام میں بھی ہاتھ ڈالیں گے اس میں کامیابی کے امکانات روشن ہیں اور ایک طرف سے پیسوں کا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا پاسدارانِ انقلاب کی قدس فورس کے اہم عہدیدار کو شہید کرنے کا دعویٰ
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
پریشانی جو بھی ہے وہ عارضی ہے۔ اللہ نے چاہا تو آپ کو آج شام ہی بہتری مل جائے گی اور جس شخص نے تنگ کر رکھا تھا۔ وہ خود بخود دور ہو جائے گا۔ اللہ ہے نا۔
یہ بھی پڑھیں: ہم کوشش کریں گے کہ ملک مزید بحرانوں کا شکار نہ ہو، علامہ ناصر عباس
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
تھوڑی سی ہمت کریں سستی اور لاپرواہی سے کچھ حاصل نہیں ہو گا۔ اس وقت روزگار کے حوالے سے اچھی خبریں ہیں۔ ان سے فائدہ اٹھا لیں گے تو بہتر ہے۔ آج بڑا قیمتی دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چینی روبوٹس کا ڈانس اور مارشل آرٹس کا عمدہ مظاہرہ، دنیا کو حیران کردیا، ویڈیو
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
بدنظری محسوس کی جا رہی ہے۔ اپنا صدقہ دیں نظر اتاریں اور یاحی یا قیوم کا ورد 500بار کم سے کم ضرور کرنا شروع کریں اور قریبی حسد کرنے والے میں ان سے دور ہو جائیں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے گوادر سے عمان تک فیری سروس کی منظوری دے دی
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 آگست سے 22 ستمبر
یہ طرح کی بندش سے بحکم اللہ آزاد ہیں۔ آپ اب کھل کر اپنے مقصد کی جانب قدم بڑھائیں۔ میرے اللہ نے چاہا کامیابی آپ کا مقدر ہو گی۔ اب وقت مہربان ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ لاہور سے گرفتار، نامعلوم مقام پر منتقل
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
کسی کا حق نہ ماریں۔ آپ کو بھی آپ کا حق مل جائے گا۔ آج ایک اچھا موقع ہے۔ اپنی اصلاح کا۔ اگر کر لیں گے تو پھر مستقبل کو کافی مضبوط بھی بنا لیں گے۔ انشاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی ہدایت پر پی ٹی آئی کا اعلان لاتعلقی، فواد چوہدری کا ردعمل بھی آگیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
صورت حال آج کافی بہتر ہے۔ آپ کے لئے ایک بند سلسلہ دوبارہ ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے اور مالی پریشانی بھی ختم ہو سکے گی اور گھریلو ماحول میں بھی سکون آئے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے پی سی بی کے قانونی نوٹس کو پھاڑتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کر دیا
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جس طرح آپ چلنے کے عادی ہیں۔ اس رویے کو اب بدلنا ہوگا۔ آپ کے لئے مالی پریشانی سے نکلنے کا ایک سلسلہ بن سکتا ہے، مگر حکمت عملی بہت بہتر ہو تب ممکن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: راستوں کی بندش؛ سیالکوٹ میں ٹماٹر 700روپے فی کلو ہو گئے
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
جو لوگ آپ کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔ خود ہی ان سے دور ہو جائیں بار بار وارننگ ہے ورنہ کسی بڑی مشکل میں پھنس سکتے ہیں۔ ان دنوں صدقہ دینا بھی ضروری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کوتاہیوں کی وجہ سے سسٹم نہیں چل رہا، قومی حکومت کی طرف بڑھنا ہو گا : محمود خان اچکزئی
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اللہ نے چاہا تو آج دن اچھا اور ہر حوالے سے اہم رہے گا۔ بڑی پریشانی سے نجات ملے گی اور جن لوگوں سے امید لگا رکھی تھی وہ اب کافی حد تک پوری ہو سکتی ہے۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
جو لوگ آپ کو صرف مطلب کے لئے ملتے ہیں۔ ان کو خود سے دور رکھیں اور عزت کی حفاظت کرنا خاص طور پر ضروری ہے۔ آپ جس قسم کے حالات دیکھ کر آئے ہیں۔ ابھی بھی عقل نہیں آئی۔








