رافیل طیارے کے آپریشن سندور میں استعمال ہونے سے متعلق کمپنی کے سی ای او نے کوئی بیان نہیں دیا، فرانسیسی دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایو ایشن۔

ڈسالٹ ایوی ایشن کی وضاحت

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن) فرانسیسی دفاعی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن نے واضح کیا ہے کہ اس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایرک ٹراپیئر نے بھارتی آپریشن "سندور" میں رافیل جنگی طیاروں کے استعمال سے متعلق کوئی آپریشنل یا تکنیکی بیان نہیں دیا۔

یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد: خود کو ایف بی آر افسر ظاہر کرنیوالے 3 افراد گرفتار

بھارتی نیوز چینلز کی رپورٹ

بھارتی نیوز چینل 'انڈیا ٹوڈے' کی رپورٹ کے مطابق یہ وضاحت اس وقت سامنے آئی جب ایک فرانسیسی دفاعی ویب سائٹ نے ٹراپیئر کے حوالے سے رافیل طیارے کے ممکنہ نقصان سے متعلق بیان کو غلط انداز میں پیش کیا۔ واضح رہے کہ فرانسیسی دفاعی ویب سائٹ کے مطابق ٹراپیئر کا کہنا تھا کہ ایک رافیل طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث ضائع ہوا، دشمن کارروائی کے باعث نہیں۔

کمپنی کی تشویش

اس حوالے سے وضاحتی بیان میں فرانسیسی کمپنی نے اس بات پر زور دیا کہ ایرک ٹراپیئر نے رافیل طیاروں کے آپریشن یا تکنیکی استعمال پر کوئی تبصرہ نہیں کیا اور کمپنی خود کو کسی بھی قسم کے جنگی انکشافات سے دور رکھتی ہے۔ ڈسالٹ ایوی ایشن نے یہ وضاحت فرانس کے شہر سینٹ کلاؤڈ سے جاری کی جس میں کہا گیا کہ رافیل طیاروں کے آپریشنز سے متعلق کوئی بیان کمپنی کی طرف سے جاری نہیں ہوا۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...