ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟

برج حمل - سیارہ مریخ (21 مارچ سے 20 اپریل)
جس پر بھی اعتبار کیا اُس نے دھوکا ہی دیا، آپ کو اندازہ نہیں کہ آپ نے اپنا قیمتی وقت کن لوگوں کے لئے برباد کیا ہے۔ آپ کو چاہئے کہ اب سنبھل کر چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس، علی امین سمیت 25 ملزمان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
برج ثور - سیارہ زہرہ (21 اپریل سے 20 مئی)
جو لوگ کسی بھی ایسے کام میں ہات ڈالنا چاہتے ہیں جس میں ان کو مشکل محسوس ہو رہی تھی وہ اب اللہ کا نام لے کر ہاتھ ڈال سکتے ہیں، انشاءاللہ کامیابی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم نے استعفیٰ واپس لے لیا
برج جوزہ - سیارہ عطارد (21 مئی سے 20 جون)
کسی بھی ایسے کام میں ہر گز ہاتھ نہ ڈالیں جو ذرا سا بھی رسکی ہو، آپ کو اندازہ نہیں ہے کہ اب صورتحال کمزور ہے اور آپ کے لئے مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔ محتاط رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر سے افغان سفیر کی ملاقات
برج سرطان - سیارہ چاند (21 جون سے 20 جولائی)
جو لوگ کافی عرصے سے کسی بھی بڑی مشکل کا شکار ہیں وہ اب انشاءاللہ اِس سے نکلنا شروع ہو جائیں گے اور ایک صاف راستہ اب آپ کے سامنے کھڑا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرینگر میں پاکستانی کھانوں کی مقبولیت بڑھانے والی ‘جذبہ دیدی’
برج اسد - سیارہ شمس (21 جولائی سے 21 اگست)
جن لوگوں نے اپنے لئے مشکلات پیدا کی ہوئی ہیں وہ سچے دِل سے توبہ کریں۔ اس وقت ان کو سیدھے راستے پر چلنے کی ضرورت ہے اگر بہتری چاہتے ہیں تو۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت چند گھنٹے سے زائد پانی نہیں روک سکتا: سابق واٹر کمشنر
برج سنبلہ - سیارہ عطارد (22 اگست سے 22 ستمبر)
آپ کسی بھی ایسے کام کے قریب بھی نہ جائیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی شک ہو۔ ان دِنوں آپ کو نقصان دینے والے بہت ہیں، سازش چل رہی ہے، اپنا صدقہ دیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت حالیہ کشیدگی پر آئی ایم ایف کا رد عمل
برج میزان - سیارہ زہرہ (23 ستمبر سے 22 اکتوبر)
آپ کی پریشانی آپ کی اپنی پیدا کردہ ہے۔ جذباتی پن کا مظاہرہ کرتے ہیں اور غلطی کر جاتے ہیں، پھر بعد میں پچھتاوا ہوتا ہے۔ آج بھی کچھ ایسا ہی دن ہے، سنبھل کر چلیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہداء کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کیلئے ایک مقدس امانت ہے، آرمی چیف
برج عقرب - سیارہ مریخ (23 اکتوبر سے 22 نومبر)
جو لوگ کافی دِنوں سے خود کو کسی بندش وغیرہ کا شکار محسوس کر رہے ہیں، وہ اب انشاءاللہ اس سے نجات حاصل کرنے کے قریب ہیں اور بڑی رکاوٹ بھی دور ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی: فیض آباد انٹرچینج سے پی ٹی آئی کارکنوں سمیت 2 سرکاری ملازم بھی گرفتار
برج قوس - سیارہ مشتری (23 نومبر سے 20 دسمبر)
اب حالات بدل رہے ہیں اور بحکم اللہ آپ کے حق میں ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اُس میں کامیابی ملنے کے امکانات ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں شمسی توانائی کی صلاحیت 4.1 گیگاواٹ تک پہنچ گئی، پیرووسکائٹ سولر سیلز کا مستقبل قرار
برج جدی - سیارہ زحل (21 دسمبر سے 19 جنوری)
آپ جس مسئلے میں ہیں اس سے نکلنے کا آج انشاءاللہ قدرتی وسیلہ بن سکے گا اور جس کام میں کافی دِنوں سے رکاوٹیں آ رہی تھیں، وہ اب ختم ہونا شروع ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ ہائیکورٹ کا 26 ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواست پر سماعت سے انکار
برج دلو - سیارہ زحل (20 جنوری سے 18 فروری)
جو لوگ عرصہ دراز سے کسی بھی الجھن کا شکار ہیں، وہ اب انشاءاللہ ایک دو دن میں اس سے نکل جائیں گے اور گھریلو مسائل میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔
برج حوت - سیارہ مشتری (19 فروری سے 20 مارچ)
ایک اہم ذمہ داری کا بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ آپ جس بھی طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں، وہ بھی پوری ہو سکے گی۔ گھر میں جو بڑی ضرورت ہے، وہ پوری ہو گی۔