کراچی، کروڑوں کی نئی سڑک صرف 11 لاکھ میں برباد، یہ کس کی اجازت سے ہوا؟ جانیں

کراچی کے ناظم آباد میں سڑک کی غیر قانونی کٹنگ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں ناظم آباد کے علاقے حکیم ابنِ سینا روڈ جو کہ حال ہی میں 8 جنوری 2025 کو مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کروڑوں روپے کی لاگت سے افتتاح کیا تھا، کو محض چند ماہ بعد دوبارہ کھود دیا گیا۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی مداخلت

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق حیران کن طور پر اس اقدام کی اجازت خود بلدیہ عظمیٰ کراچی (KMC) کے انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نے دی، جس کے سربراہ مئیر کراچی مرتضیٰ وہاب ہی ہیں۔

تعمیر شدہ سڑک کی کٹنگ کی اجازت

ذرائع کے مطابق بلدیاتی ادارے نے صرف 11 لاکھ روپے کے چالان کے عوض نئی تعمیر شدہ سڑک کو کاٹنے کی اجازت جاری کی۔ چالان کے پوائنٹ نمبر 7 میں واضح طور پر نئی سڑک کو کچے پورشن کے طور پر ظاہر کر کے کاٹنے کی منظوری دی گئی، جو کہ قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی ہے۔

عوامی تنقید اور قانونی کارروائی

یہ اجازت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے میونسپل کمشنر کی منظوری سے دی گئی، جس پر شدید عوامی اور شہری حلقوں کی جانب سے تنقید کی جا رہی ہے۔ معاملے کی سنگینی کو مدنظر رکھتے ہوئے ناظم آباد تھانے میں غیر قانونی روڈ کٹنگ کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے.

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...