آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: پاکستان کا فاتحانہ آغاز

پاکستان ویمنز کی شاندار فتح

دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) آئی سی سی ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں پاکستان ویمنز نے اپنی بولرز کی شاندار کارکردگی کے بل پر 116 کے معمولی سکور کا کامیاب دفاع کرتے ہوئے سری لنکا ویمنز کو 31 رنز سے شکست دیدی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی دھماکا: کرائم سین پر صورتحال غیر واضح، قبل از وقت کچھ کہنا مشکل ہے: ڈی آئی جی ایسٹ

ٹاس اور اننگز کی شروعات

جمعرات کے روز شارجہ کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کپتان فاطمہ ثنا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان ٹیم 20 اوورز میں 116 رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے کشمور جانے والی مسافر کوچ پر ڈاکوؤں کی اندھا دھند فائرنگ

سری لنکا کی اننگز

جواب میں سری لنکا کی ٹیم 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 85 رنز بنا سکی۔ پاکستان کی اننگز شروع ہی سے مشکلات کا شکار رہی اور صرف 32 کے مجموعی سکور پر گل فیروزہ (2)، منیبہ علی (11) اور سدرہ امین (12) کرگئیں۔ ندا ڈار 23 اور عمیمہ سہیل 18 رنز بناکر آوٹ ہوئیں۔ عالیہ ریاض پہلی ہی گیند پر آوٹ ہوگئیں۔ کپتان فاطمہ ثنا تین چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 30 رنز بناکر ٹاپ سکورر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شمالی کوریا نے بیلسٹک میزائل کا ایک اور تجربہ کر لیا

سری لنکا کی بولنگ کا کردار

سری لنکا کی طرف سے چماری اتاپتو، سوگندیکا کماری اور اودیشیکا پرابودھانی نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا وفاقی کابینہ میں توسیع کا فیصلہ

پاکستان کی شاندار بولنگ

پاکستان کو ابتدا ہی میں چماری اتاپتو کی اہم وکٹ مل گئی جو صرف 6 رنز بناکر فاطمہ ثنا کی گیند پر عمیمہ سہیل کے ہاتھوں کیچ ہوگئیں۔ ایک جانب عمیمہ سہیل نے ہرشیتھا سمارا وکرما اور ہاسینی پریرا کی وکٹیں حاصل کرلیں، تو دوسری جانب نشرہ سندھو نے کویشا دلہاری اور وشمی گونا رتنے کو آو¿ٹ کردیا۔ نتیجتاً سری لنکا کی ٹیم 52 کے اسکور پر 5 وکٹوں سے محروم ہوچکی تھی اور پاکستان ٹیم میچ پر اپنی گرفت مضبوط کرچکی تھی۔

پاکستان کی فتح

سری لنکا کی مشکلات بڑھتی گئیں۔ سعدیہ اقبال نے انوشکا سنجیوانی، نیلاکشیکا سلوا اور سوگاندیکا کماری کو ڈگ آوٹ کی راہ دکھادی۔ فاطمہ ثنا نے سری لنکا کی نویں وکٹ سچینی نسانسلا کو آوٹ کرکے حاصل کی۔ پاکستان ٹیم اپنا دوسرا میچ 6 اکتوبر کو انڈیا کے خلاف دبئی میں کھیلے گی۔

Categories: کھیل

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...