چوہدری پرویز الہیٰ کا پی ٹی آئی کو احتجاج کے بجائے مفاہمت اور مذاکرات کا مشورہ

پرویز الٰہی کا بیان

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی، آج ملک بھر میں ریلیاں اور جلوس نکالے جائیں گے

میڈیا سے گفتگو

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، راولپنڈی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے، مجھے امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی منصورہ میں حافظ نعیم الرحمٰن سے ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

ملکی حالات پر رائے

صحافی نے چوہدری پرویز سے سوال کیا کہ آپ کو ملکی حالات کس طرف جاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں، اس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمیشہ بہتری کی امید رکھنی چاہیے اور حالات بہتر ہوں گے، مجھے امید ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چمن میں زلزلہ

صدر مملکت کی تبدیلی پر بات چیت

صدر مملکت آصف زرداری کو تبدیل کیے جانے یا ہٹائے جانے سے متعلق بات چیت ہو رہی ہے؟ 27 ویں آئینی ترمیم لائی جا رہی ہے، کیا کہیں گے؟ ان سوالات کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ "اچھا او ہو یہ تو میں آپ سے سن رہا ہوں۔"

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے بجٹ مسترد کردیا، احتجاج کا اعلان

احتجاج کا پروگرام

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سے پوچھا گیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے اب پانچ اگست کو احتجاج کی کال دی گئی ہے اور دوسری طرف مذاکرات کی بات بھی ہو رہی ہے، کون سا راستہ درست ہے؟ جواب میں پرویز الہیٰ نے کہا کہ "پہلے مذمت ہوتی ہے پھر مفاہمت ہوتی ہے، تو مفاہمت ہی بہتر ہے، مذاکرات سے کوئی نہ کوئی صورتحال بہتر نکل آتی ہے۔"

یہ بھی پڑھیں: چین امریکہ کے ساتھ باہمی تعلقات کا درست راستہ تلاش کرنے کو تیار ہے، نائب وزیر خارجہ

مذاکرات کے حوالے سے حالیہ پیشرفت

ان کا کہنا تھا کہ دیکھیں مذاکرات سے متعلق تو پی ٹی آئی کی لیڈرشپ نے ایک خط بھی لکھا ہے، اس کا تاحال کوئی جواب یا پیشرفت سامنے نظر نہیں آئی، دیکھیں کیا ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آج صوبے بھر کے تعلیمی ادارے بند رہیں گے، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا اعلان

وارنٹ گرفتاری کا معاملہ

اراضی کیس میں سابق وزیراعلی پرویز الٰہی کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے ہیں، پیش نہ ہونے پر احتساب کی خصوصی عدالت کے جج شیخ اعجاز علی وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔

عدالت میں پیشی

پرویز الٰہی کو آج عدالت میں پیش ہونے کا حکم جاری کیا گیا تھا، آج ملزمان میں ریفرنس چالان کی نقول تقسیم کی جائیں گی۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...