حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز،کتنے عازمین رجسٹریشن کراچکے؟وزارت مذہبی امور کا اہم بیان
حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حج 2026 کے لئے لازمی رجسٹریشن کا آج آخری روز ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں یومِ اساتذہ 2025 کی پُروقار تقریب انعقاد
رجسٹریشن کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ اب تک دو لاکھ عازمین حج رجسٹریشن کرا چکے ہیں۔ گھر بیٹھے بغیر فیس کے آن لائن بھی رجسٹریشن کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔ رجسٹریشن کرانے والے ہی حج کے اہل تصور ہونگے۔ رجسٹریشن کے بعد عازمین سرکاری یا نجی حج سکیم منتخب کر سکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کا دریا ئے سوات میں ایک ہی خاندان کے 18 افراد کے ڈوبنے پر گہرے دکھ کا اظہار
اخراجات اور شرائط
حکام کا کہنا ہے کہ اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کئے جائیں گے۔
سعودی حکومت کا کردار
وزارت مذہبی امور کے مطابق حج رجسٹریشن حکومت سعودی عرب کی ہدایت پر کی جا رہی ہے۔ حج رجسٹریشن مکمل ہونے پر اعداد و شمار سے سعودی حکومت کو آگاہ کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کی بنیاد پر حکومت سعودی عرب حج کوٹہ مقرر کرے گی.








