حمیرہ اصغر کے والد نے کراچی آکر لاش وصول کرنے سے انکار کردیا، پولیس
حمیرا اصغر کی موت کا معاملہ
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ حمیرا اصغر کے گھر والوں نے کراچی آ کر بیٹی کی لاش وصول کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ایرانی فوج کے سربراہ کی ٹیلی فونک گفتگو
پولیس کی تحقیقات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی کے حوالے سے بتایا کہ مالک مکان سے حمیرا کا نمبر حاصل کیا گیا اور سی ڈی آرم نکالا گیا۔ پولیس نے متوفیہ حمیرا اصغر کے والد اور بھائی سے رابطہ کیا لیکن حمیرا کے والد نے کراچی آنے سے انکار کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: سردی کی دستک: محکمہ موسمیات نے بارشوں اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی
والد کا موقف
ایس ایس پی ساؤتھ نے بتایا کہ حمیرا کے والد کا کہنا ہے کہ انہوں نے ڈیڑھ سے دو سال قبل حمیرا سے قطع تعلق کر لیا تھا۔ انہوں نے حمیرا کے والد کو قائل کرنے کی کوشش کی کہ کراچی پہنچ کر لاش وصول کریں لیکن انہوں نے دوبارہ پولیس سے رابطہ نہیں کیا۔
یہ بھی پڑھیں: الکا یاگنک اور ان کی بیٹی نے ساڑھے 11 کروڑ روپے میں فلیٹ خرید لیا، لیکن اس پر سٹامپ ڈیوٹی کتنی دی گئی؟
آگے کی کارروائیاں
ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ کوشش کر رہے ہیں کہ گھر والے جلد از جلد آجائیں تاکہ مزید کارروائی کو آگے بڑھایا جا سکے۔ پولیس کو حمیرا کے دو موبائل فونز ملے ہیں جن سے ڈیٹا حاصل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد دھماکے میں جاں بحق تمام افراد کی میتیں ورثاء کے سپرد
پوسٹ مارٹم کی رپورٹ
مہزورعلی کا کہنا تھا کہ اگر پوسٹ مارٹم یا کیمیکل ایگزامینیشن رپورٹ میں کوئی مشکوک چیز سامنے آئی تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔ وجہ موت کا تعین بھی رپورٹ کے بعد ہی ممکن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے صوبے صنعا میں امریکی فضائی حملہ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی
مقدمہ درج کرنے کا عمل
ان کا کہنا تھا کہ کوشش کی جائے گی کہ مقدمہ اہلخانہ کی مدعیت میں درج ہو، تاہم اگر اہلخانہ نے انکار کیا تو پولیس اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرے گی۔
شوبز انڈسٹری کا ردعمل
ایس ایس پی ساؤتھ مہزورعلی نے مزید بتایا کہ شوبز انڈسٹری سے ابھی تک کسی نے پولیس سے کوئی رابطہ نہیں کیا جبکہ پڑوسیوں نے بھی حمیرا کو آخری مرتبہ آتے جاتے نہیں دیکھا۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ حمیرا 2024 سے مالک مکان کو کرایہ ادا نہیں کر رہی تھی، جس پر مالک مکان نے ان پر کیس کر رکھا تھا۔








