حکومت کا یوم آزادی ’معرکہ حق‘ کے عنوان سے منانے کا فیصلہ

یوم آزادی 2023 کا موضوع
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت نے رواں سال یوم آزادی 'معرکہ حق' کے عنوان سے منانے کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف سے امریکہ کے اعلیٰ سطح کے وفد کی ملاقات، پاکستان کی منرل ڈیولپمنٹ پالیسی پر اظہار اعتماد
مشاورتی اجلاس کا انعقاد
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر رواں سال یوم آزادی قومی جوش و جذبے کے ساتھ منانے پر مشاورت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: طلبہ گرمیوں کی چھٹیوں میں کیا سیکھیں؟
اجلاس میں شرکت
اعلامیے کے مطابق اجلاس میں آئی ایس پی آر، اطلاعات، داخلہ، قومی ورثہ و ثقافت کے اعلیٰ نمائندوں نے شرکت کی۔
وزیر کا بیان
وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ رواں سال یوم آزادی کو معرکہ حق کی تھیم کے طور پر منایا جائے گا، اس کا مقصد قوم کے عزم، ایمان اور قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔