مریم نواز: عوام کو سوچنے کی دعوت – کیا ملک صرف مسلم لیگ (ن) کے دور میں ترقی کرتا ہے؟
وزیراعلی پنجاب کا ہمت کارڈ کا اعلان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ہمت کارڈ لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہےکہ بیڈ پر موجود یا گھر سے نکل کر روزی کمانے کی سکت نہ رکھنے والے سپیشل افراد کو ہمت کارڈ دے رہے ہیں۔ سپیشل افراد ہمت کارڈ کے حصول کے بعد معاشرے او رگھر والوں پر بوجھ نہیں رہیں گے۔ سپیشل افراد کے لیے ہمت کارڈ کے اجرا میں معاونت کرنے پر صوبائی وزیر سہیل شوکت، سیکرٹری، ڈی جی اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتی ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیرصدارت پہلا فل کورٹ اجلاس ختم
ہمت کارڈ کی اہمیت
سپیشل افراد ہم سب سے زیادہ ہمت رکھنے والے لوگ ہوتے ہیں، درپیش مشکلات کے باوجود ہمت حوصلے اور صبر کا دامن نہیں چھوڑتے۔ وزیراعلی پنجاب اور سپیشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کو لکھ کر سپیشل افراد ہمت کارڈ پروگرام میں شامل ہوسکتے ہیں۔ 3 ماہ کے لیے ساڑھے 10 ہزار کی رقم بہت زیادہ نہیں، بلکہ بار حال کچھ نہ کچھ سہولت ضرور حاصل کرسکیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی پی ورلڈ کے وفد کا ایس آئی ایف سی کا دورہ، مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کیلئے دلچسپی کا اظہار
سپیشل افراد کے لیے دیگر امداد
سپیشل افراد کو مصنوعی بازو بھی مہیا کریں گے۔ سپیشل افراد دراصل حکمرانو ں اور معاشرے کی آزمائش ہیں۔ سپیشل افراد کو درپیش آزمائش میں ان کے ساتھ ہوں جو ممکن ہوا کروں گی۔ بازوؤں اور ٹانگوں سے محروم سپیشل نوجوان کی سکیچ بنانے کی صلاحیت دیکھ کر حیران رہ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: فیصلہ کن پنڈی ٹیسٹ: انگلینڈ کا پاکستان کیخاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
معاشی ترقی اور مسلم لیگ(ن)
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ عوام کو آج یہ سوچنے کی دعوت دیتی ہوں کہ ملک صرف مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہی ترقی کرتا ہے۔ غریب اور مستحق کی دادرسی مسلم لیگ(ن) کے دور حکومت میں ہوتی ہے۔ معیشت، سڑکیں، اوور ہیڈ برج، انڈر پاسز، میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین کی تعمیریں بھی مسلم لیگ(ن) کے دور میں ہی ہوتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: آئینی بینچ نے سابق وفاقی محتسب توہین عدالت کیس میں نوٹس جاری کردیئے
معاشی کارکردگی اور مہنگائی کی صورتحال
پچھلے 4، 5 سال میں نااہل اور نالائقوں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے مہنگائی 38 فیصد پر پہنچ گئی تھی۔ آج مسلم لیگ(ن) کے دور میں مہنگائی کی شرح 6.9 پر آ چکی ہے۔ پچھلے دور میں روٹی 25 روپے کی ملتی تھی، آج روٹی 145 روپے میں مل رہی ہے۔ مسلم لیگ(ن) جادو کی چھڑی گھما کر ترقی نہیں کرتی بلکہ قوم کے مفاد اور عوام کی آسانیوں کے بارے میں سوچتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: رنگین مزاج ارب پتی پلے بوائے ٹرمپ نے 3 شادیاں کیں، درجنوں خواتین سے جنسی تعلق رہا
صوبائی مسائل اور عوامی خدمت
وزیراعلی مریم نواز نے کہا کہ عوام کی خدمت میں خلل آنے کو عوام کا درد رکھنے والے ہی سمجھ سکتے ہیں۔ عوام کی زندگی مشکل بنانے والے دھرتی پر بوجھ ہیں۔ دوسرے صوبوں پر حملہ آور ہونے کے لیے خرچ ہونے والا پیسہ خیبر پختونخوا کے عوام پر خرچ کریں۔
پنجاب اور خیبر پختونخوا کا رشتہ
خیبر پختونخوا ہمارا ہے تو پنجاب بھی آپ کا ہے۔ پنجاب کے ہر شہر میں خیبرپختونخوا سے لوگ آ کر کاروبار کر رہے ہیں۔ پنجاب پر حملہ کرنے والے دراصل اپنے ہی لوگوں پر حملہ کر رہے ہیں۔