لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش
لاہور میں بارش کا حال
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے اسٹار کرکٹر پر 12 لاکھ روپے جرمانہ عائد
بارش کے مقامات
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق کلمہ چوک، گلبرگ، گارڈن ٹاؤن، مصری شاہ، گلشن راوی میں بارش ہوئی۔ علامہ اقبال ٹاؤن، مسلم ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن، فیروز پور روڈ پر بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد ایئرپورٹ سے کروڑوں کی منشیات دبئی سمگل کرنے والا مسافر گرفتار
بارش کی پیمائش
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کے مختلف علاقوں میں بارش کے دوسرے سپیل کے دوران لکشمی چوک میں 28، جیل روڈ میں 27 اور گلبرگ میں 24 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ ایئرپورٹ پر 27، اپرمال 12 اور مغلپورہ میں 19، تاجپورہ میں 17، نشتر ٹاؤن میں 26، اور چوک ناخدا میں 17 ملی میٹر بارش ہوئی۔
مزید بارش کی تفصیلات
رپورٹ کے مطابق قرطبہ چوک میں 23، اقبال ٹاؤن میں 10، سمن آباد میں 7، اور جوہر ٹاؤن میں 3 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ لاہور میں اوسطاً 15.9 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔








