اگر 9 مئی پلان کامیاب ہو جاتا تو آج ہم سے کوئی شخص زندہ نہ ہوتا : خواجہ آصف

وزیر دفاع کا حیران کن دعویٰ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ 9 مئی کو اگر ان کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو ہم میں سے کوئی بھی زندہ نہ ہوتا۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں اسرائیلی بربریت کا سلسلہ جاری، مزید 78 فلسطینی شہید ہوگئے
9 مئی کے واقعات پر تبصرہ
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ یہ لوگ 9 مئی کو انڈرسٹیٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ میں درست بتا رہا ہوں کہ اگر ان لوگوں کا منصوبہ کامیاب ہو جاتا تو ہم میں سے کوئی شخص اس وقت زندہ نہ ہوتا۔ یہ ان کا منصوبہ تھا، دونوں جی او سی کے گھر میرے گھر کے قریب ہیں، ایک گھر میرے پیچھے والی سڑک پر ہے، دوسرا گھر میرے سامنے والی سڑک پر ہے، دونوں گھر کے درمیان پیدل فاصلہ دو سے اڑھائی منٹ کا ہے۔ میرا گھر بھی وہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سفاک ملزم نے اپنے کزن کے قتل کے بعد مقتول کا انگوٹھا کاٹ کر اے ٹی ایم سے دس لاکھ روپے نکلوا لیے
پی ٹی آئی کا حملے کا منصوبہ
خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے خود بتاتے ہیں کہ انہوں نے تینوں جگہوں پر حملہ کرنا تھا۔ اگر ایسا ہوتا تو پھر خون خرابہ ہوتا، آگ لگتی ہے اور لوٹ مار ہوتی، جس طرح جناح ہاؤس میں ہوتا رہا۔ اگر جناح ہاؤس میں وہاں اس کے مکین ہوتے تو کیا ہوتا؟ یہ پلان کیا گیا ہے، یہ اسکرپٹ کا حصہ تھا۔ ہو سکتا ہے کہ بعض لوگوں کو نہ پتا ہو لیکن جو بھی اس کے پیچھے پلانرز تھے ان کا یہ منصوبہ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صدر ولادیمیر پیوٹن سے دو گھنٹے طویل کال مکمل، روس اور یوکرین فوری جنگ بندی پر مذاکرات کا آغاز کریں گے: امریکی صدر کا اعلان
جمہوریت پر سوالات
ان کا کہنا تھا کہ ہم بات کرتے ہیں کہ ہائبرڈ کیوں ہے، جمہوریت ہونی چاہیے، کیا یہ جمہوری لوگوں کا مزاج ہے؟ جو انہوں نے 2014 میں اور پھر پچھلے سال 9 مئی کو کیا۔
ویڈیو دیکھیں