حکام کی غفلت سے دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے،پشاور ہائی کورٹ نے سانحہ سوات پر تحریری حکم نامہ جاری کردیا

پشاور ہائیکورٹ کا تحریری حکم
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سانحہ سوات اور دریاؤں پر تجاوزات سے متعلق درخواست پر پشاور ہائیکورٹ نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کسانوں کو مڈل مین کے رحم و کرم پر چھوڑنے کے نتائج بہت سنگین ہوں گے‘ لاہور ہائیکورٹ
عدالت کی تنقید
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے کہاکہ حکام کی غفلت سے 27جون کو دریائے سوات میں 17افراد جاں بحق ہوئے۔ بھاری تنخواہوں، ٹیکسز کے باوجود سیاحوں کے تحفظ کیلئے کوئی اقدام نہ اٹھایا گیا۔ سیاحوں کو بچانے کیلئے ہیلی کاپٹر استعمال ہوا نہ کوئی اور طریقہ کار اپنایا گیا۔
تحریری فیصلے کی تفصیلات
تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ واقعہ عوامی خدمت میں سنگین غفلت تھا۔ خیبرپختونخوا کے دریاؤں پر غیرقانونی عمارتیں حادثات کی وجہ بن رہی ہیں۔ عوام کے تحفظ کیلئے حکام نے خاموشی اختیار کی، اور غیرقانونی عمارتیں ماحول اور انسانی جانوں کیلئے خطرہ ہیں۔ حکام کی غفلت کے باعث دریاؤں پر غیرقانونی تجاوزات قائم ہیں۔