پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی سفر نامہ نگاری پر علامہ عبدالستارعاصم کی کتاب ’’جہاں اوربھی ہیں‘‘ شائع ہوگئی

کتاب "جہاں اور بھی ہیں" کی اشاعت
لاہور (طیبہ بخاری سے) معروف دانشور ادیب شاعر، محقق، مصنف، ادیب پروفیسر ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی سفر نامہ نگاری پر علامہ عبد الستار عاصم کی مرتب کردہ تازہ کتاب "جہاں اور بھی ہیں" شائع ہوگئی۔ اس کتاب کا انتساب محسن صحافت بابائے صحافت جناب مجیب الرحمان شامی کی قومی خدمات کے اعتراف میں منسوب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی عملے کی مبینہ غفلت کا معاملہ، 48 گھنٹوں میں رپورٹ طلب
ڈاکٹر زاہد منیر عامر کی خدمات
پاکستان کے اہم اور قابل رشک اساتذہ اور محققین کی فہرست میں ڈاکٹر زاہد منیر عامر کا نام نمایاں ہے۔ انہوں نے وطن عزیز میں اور پنجاب یونیورسٹی میں اعلیٰ ترین تعلیمی، تحقیقی اور انتظامی خدمات انجام دی ہیں، اور ان کی خدمات کو عالمی سطح پر بھی بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ یقیناً آنے والی نسلیں ایسے اساتذہ کے نقشِ قدم پر چل کر پاکستان کو تعلیم یافتہ ممالک کی فہرست میں پہلے نمبر پر لا سکیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی بینک نے پاکستان میں 2 منصوبوں کے لیے 194 ملین ڈالر کی منظوری دیدی
سفر نامے اور عالمی تجربات
ڈاکٹر زاہد منیر عامر کم و بیش 60 سے زائد کتابوں کے مصنف ہیں۔ آپ نے بیسیوں ممالک کے اسفار کیے اور کئی کتابیں سفر نامے کی صورت میں اپنے قارئین اور اردو ادب کو دیں۔ آپ کے لکھے سفر ناموں کو علمی ادبی حلقوں میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی۔ جہاں بھی گئے، پاکستان کے عوامی سفیر بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیل اور امریکہ کا اگلا ٹارگٹ پاکستان ہے: حافظ نعیم الرحمان
زبانوں کی مہارت اور شراکت
ڈاکٹر زاہد منیر عامر اردو، فارسی، عربی اور انگریزی کے علاوہ دیگر کئی زبانوں پر عبور رکھتے ہیں۔ انہوں نے اردو کے علاوہ انگریزی، فارسی اور عربی میں بھی اپنے اسفار کی روداد قلم بند کی اور وہ شائع ہوئیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف تامل اداکارہ کی بھی غیراخلاقی ویڈیو لیک، پرگیہ کا ردعمل بھی آگیا
تحقیقی مضامین اور یونیورسٹیوں کی شراکت
دنیا بھر کی درجنوں یونیورسٹیوں میں ڈاکٹر زاہد منیر عامر کے سفرناموں پر تحقیقی مضامین اور مقالہ جات لکھے گئے۔ پاکستان کی جامعات کے علاوہ جامعتہ الازھر قاہرہ (مصر) اور یونیورسٹی آف تہران میں بھی آپ کے اسفار پر مقالہ جات لکھے گئے۔
کتاب "جہاں اور بھی ہیں" کی خصوصیات
ساڑھے آٹھ سو سے زائد صفحات پر، علامہ عاصم کی مرتب کردہ کتاب "جہاں اور بھی ہیں" ڈاکٹر صاحب کی سفر نامہ نگاری پر ایک عظیم اور محنت طلب کام ہے۔ کتاب کا ٹائیٹل دلکش اور دیدہ زیب ہے، جبکہ جلد مضبوط اور کاغذ بہت عمدہ ہے۔ طباعت و کتابت بھی بہت معیاری ہے اور یہ قلم فاؤنڈیشن کے روایتی معیار کی عکاسی کرتی ہے۔