خاتون مداح کا اداکار عمران اشرف سے دوسری شادی کا سوال
عمران اشرف کا مزاحیہ پروگرام میں سوالات کا جواب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان شوبز انڈسٹری کے کامیاب اداکار عمران اشرف سے مزاحیہ پروگرام کے دوران ایک خاتون مداح نے ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بات کی اور دوسری شادی سے متعلق سوال پوچھا۔
یہ بھی پڑھیں: بیٹے پر جادو ٹونے کا الزام، گینگ لیڈر کے ہاتھوں بزرگوں کا قتلِ عام، 184 افراد ہلاک
دوسری شادی کے بارے میں مداح کا سوال
خاتون نے کہا کہ "آپ کا دوسری شادی کرنے کا کیا ارادہ ہے کیونکہ ہم آپ کو زندگی میں خوش دیکھنا چاہتے ہیں؟" جس کا عمران اشرف نے محتاط جواب دیا اور کہا کہ وہ اپنی زندگی میں خوش ہیں۔ اللہ نے جس کو اُن کی زندگی میں بھیجنا ہے وہ بھیج دے گا، "مجھ سے زیادہ میرے بیٹے کے لئے دعا کریں۔"
یہ بھی پڑھیں: سکون سے وہ مالا مال ہوتا ہے جو خدا کے نزدیک ہوتا ہے۔۔۔
عمران اشرف کی کیریئر
عمران اشرف اداکار کے ساتھ ساتھ ایک نجی نیوز چینل پر مزاحیہ پروگرام کے میزبان بھی ہیں، جہاں وہ اپنے شو پر مختلف شعبہ زندگی کی شخصیات کو مدعو کرتے ہیں۔
شادی کی تفصیلات
واضح رہے کہ عمران اشرف نے اداکارہ و ماڈل کرن اشفاق سے 2018 میں شادی کی تھی۔ دونوں کا ایک بیٹا بھی ہے، تاہم یہ شادی ناکام رہی اور دونوں نے اپنی راہیں 2022 میں جدا کر لی تھیں۔








