بطور خاتون محترمہ فاطمہ جناح کو رول ماڈل سمجھتی ہوں: وزیراعلیٰ مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب کا خراج عقیدت
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ فاطمہ جناح کی شخصیت پاکستان کی خواتین کے لیے ہمت، کردار اور وقار کی علامت ہیں۔ وزیراعلیٰ نے مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کی 58 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پٹیشن آرٹیکل 199میں داخل ہوئی، کیا ہائیکورٹ نے اپنا اختیار سماعت استعمال کیا؟ جسٹس جمال مندوخیل کا سلمان اکرم راجہ سے استفسار
محترمہ فاطمہ جناح کی جدوجہد
وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح جدوجہد آزادی کی وہ عظیم رہنما تھیں جنہوں نے اپنے عظیم بھائی قائد اعظم محمد علی جناح کا ہر محاذ پر ساتھ دیا۔ بطور خاتون میں محترمہ فاطمہ جناح کو رول ماڈل سمجھتی ہوں۔
پنجاب کی بیٹیوں کو بااختیار بنانا
محترمہ فاطمہ جناح کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پنجاب کی بیٹیوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔