بارشوں کے نئے سلسلے کی پیشگوئی: وسطی و جنوبی پنجاب اور دیگر علاقوں میں کیا ہونے والا ہے؟

محکمہ موسمیات کی بارشوں کی پیشگوئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) محکمہ موسمیات نے 5 سے 8 اکتوبر تک وسطی و جنوبی پنجاب سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کی پیشگوئی کردی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں پولیس نے ماحولیاتی انصاف مارچ کو پی ٹی آئی مارچ سمجھ کر نفری طلب کر لی
موسمیاتی ایڈوائزری کی تفصیلات
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کی گئی نئی موسمیاتی ایڈوائزری کے مطابق 5 اکتوبر سے ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی ہوائیں داخل ہونگی۔ 5 سے 8 اکتوبر کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، مالا کنڈ، صوابی میں بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دفتری معاملات میں لکیر کھینچی جسکے اوپر کی غلطیوں کی معافی نہیں، پیسے کا لالچ نہیں نہ غلط کام کی ضرورت، دنیا کی سب سے بہترین موٹر پر دفتر آیا ہوں
بارش کی متوقع جگہیں
موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مردان، کرم، اورکزئی، کوہاٹ، ہنگو اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بارشیں متوقع ہیں۔ 5 سے 7 اکتوبر کے دوران مری، گلیات، گجرات، وسطی اور جنوبی پنجاب کے چند علاقوں میں بادل برسیں گے۔
اسلام آباد اور دیگر مقامات
اسی طرح 5 سے 7 اکتوبر تک شہر اقتدار اسلام آباد جبکہ 5 سے 8 اکتوبر کے دوران کوئٹہ، ژوب، لسبیلہ اور کوئٹہ میں بھی محکمہ موسمیات کی جانب سے بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔