روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 11 پیسے مہنگا
ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے کسی بھی فوجی مس ایڈونچر کا فوری اور بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: 1 مئی مقدمات: خدیجہ شاہ سمیت 8 ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری
انٹربینک کی بندش کی قیمت
انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 284 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے پر پہنچ گیا ہے.








