روپے کی قدر میں کمی، ڈالر 11 پیسے مہنگا

ڈالر کی قدر میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹربینک میں روپے کے مقابلے امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 116 فلسطینی شہید
اسٹیٹ بینک کے اعداد و شمار
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، کاروباری ہفتے کے تیسرے روز انٹر بینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: دسمبر بے وفا نکلا …
انٹربینک کی بندش کی قیمت
انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہو کر 284 روپے 47 پیسے پر بند ہوا۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انٹربینک میں ڈالر 284 روپے 36 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اوپن مارکیٹ کی صورتحال
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 16 پیسے مہنگا ہو کر 287 روپے پر پہنچ گیا ہے.