دو ریاستی حل ڈھونگ ہے، کمزور اقدام اسرائیل کے ناجائز وجود کو استحکام دیگا:لیاقت بلوچ

نائب امیر جماعت اسلامی کا بیان
لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نائب امیر جماعتِ اسلامی، سیکرٹری جنرل مِلی یکجہتی کونسل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ دو ریاستی حل ڈھونگ ہے، کمزور اقدام اسرائیل کے ناجائز وجود کو استحکام دے گا۔
یہ بھی پڑھیں: مسلح فوجی اور ایک بے بس لڑکی: جنوبی کوریا میں مارشل لا کے خلاف مزاحمت کی علامت ‘آہن’
خطے میں تعلقات کی اہمیت
منصورہ میں مرکزی مشاورتی نشست، الخدمت کے مرکز میں ڈاکٹر مشتاق مانگٹ کی کتاب کی تقریبِ رونمائی اور سید مودودی میموریل آڈیٹوریم میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان، ایران اور افغانستان کے سفارتی، اقتصادی اور دفاعی سطح پر مضبوط تعلقات خطے میں پائیدار امن کی ضمانت بن سکتے ہیں۔ افغانستان، پاکستان اور ایران نے امریکہ، نیٹو فورسز، انڈیا اور اسرائیل کے مقابلہ میں عظیم کامیابی حاصل کی ہیں، اب یہ خطے کے عوام کا حق ہے کہ تینوں ممالک استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے مضبوط لائحہ عمل بنائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کردی
فلسطینیوں کی حالت
غزہ میں فلسطینیوں کے قتلِ عام، نسل کشی کا جنگی مجرم اسرائیل اور نیتن یاہو ہے، امریکہ اسرائیل کی ناجائز سرپرستی کرکے رسوا ہوگیا ہے۔ لاکھوں انسانوں کی قربانیوں کے بعد عالمِ اسلام کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سرنڈر مِلتِ اسلامیہ کیلئے تاریک مستقبل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: 8 دسمبر تک دینی مدارس کا بل منظور نہ ہوا تو اسلام آباد کا رخ کریں گے، مولانا عبد الغفور حیدری
پاکستان کی خارجہ پالیسی
حکومتِ پاکستان جموں و کشمیر اور فلسطین پر قائداعظم کی اعلان کردہ دائمی پالیسی کے مطابق مضبوط مؤقف اختیار کرے، دو ریاستی حل ڈھونگ ہے، کمزور اقدام اسرائیل کے ناجائز وجود کو استحکام دے گا اور بیت المقدس، ارضِ انبیا مسلمانوں کے ہاتھوں سے جاتا رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: سکول ٹرپ کے دوران 5 کلاس فیلوز کی 13 سالہ لڑکے سے اجتماعی زیادتی
سیاسی بحران کے اثرات
لیاقت بلوچ نے تقاریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی بحران کی شدت عدلیہ کی آزادی کے لیے جان لیوا بن گئی ہے۔ سیاسی جمہوری قوتیں تسلیم کرلیں کہ 26 ویں آئینی ترمیم بڑا بلنڈر تھا، پاکستان کا استحکام صرف اور صرف آئینِ پاکستان کے مکمل نفاذ سے ممکن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین کو وارننگ دے دی
بلدیاتی انتخابات کی ضرورت
لیاقت بلوچ نے مطالبہ کیا کہ پنجاب، کوئٹہ (بلوچستان) اور اسلام آباد میں بِلاتخیر بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ وفاقی اور صوبائی حکومتیں خود بلدیاتی سطح کے کاموں میں ملوث ہیں اور پالیسی سازی، ریاستی نظام اسٹیبلشمنٹ کے رحم و کرم پر ہیں۔
موجودہ سیاسی صورتحال
نیم جمہوری، آمرانہ روِش، ہائیبرڈ جمہوریت کا اسٹیٹس کو 24 کروڑ عوام کو جمہوری آئینی حقوق سے مرحلہ وار محروم کردے گا۔ قومی سیاسی جمہوری قیادت انا، ضد کی چادر اتاریں اور سیاسی مسائل کے حل کے لیے قومی سیاسی کردار ادا کریں۔