کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیر آباد کے علاقے فرنٹیئر کالونی میں کمسن بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: یکم اپریل سے اب تک کتنے غیر قانونی غیر ملکیوں کو واپس بھیجا جا چکا ہے۔۔؟ اہم تفصیلات سامنے آ گئیں
ملزم کی شناخت اور واقعہ کی تفصیلات
پولیس کے مطابق ملزم نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کی تھی، جس کے بعد ملزم کو اہلِ خانہ اور علاقہ مکینوں نے تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کی کارروائی
پولیس کی جانب سے ملزم جان محمد کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی جا رہی ہے۔ گرفتاری کے بعد ملزم کو تفتیش کے لیے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔