کراچی: والد کی تدفین کے لیے سعودیہ سے آیا ہوا نوجوان ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق

ڈکیتی اور مزاحمت کا افسوسناک واقعہ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کے علاقے اورنگی ٹاؤن قذافی چوک کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر سعودی عرب سے والد کے انتقال کے بعد تدفین کے لیے آیا ہوا نوجوان مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: لاہور کی قدیمی مارکیٹ کی دکانیں گرانے کا فیصلہ

متاثرہ شخص کی شناخت

ڈان نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اورنگی ٹاؤن میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت جبران کے نام سے ہوئی ہے۔ موٹرسائیکل سوار 2 ملزمان نے مقتول سے لوٹ مار کی اور مزاحمت کرنے پر گولیاں مار دیں۔

یہ بھی پڑھیں: یکطرفہ اور بالادستی کو عوامی تائید حاصل نہیں ہوتی ، چینی صدر

مقتول کی پس منظر

مقتول کے اہل خانہ کے مطابق وہ سعودی عرب میں ملازمت کرتا تھا اور چند روز قبل ہی اپنے والد کے انتقال کی خبر ملنے پر تدفین کے سلسلے میں کراچی آیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: فاروق ستار نے سوشل میڈیا پر اپنے نام سے چلنے والے خط کی تردید کردی

ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں

رواں سال جنوری کے مہینے میں ڈکیتی میں مزاحمت پر 5، فروری، مارچ اور اپریل میں 20، 20، مئی میں 12، جون میں ایک اور جولائی میں اب تک 2 افراد لوٹ مار کے دوران جان سے ہاتھ دھو چکے ہیں۔ ڈکیتی کے دوران فائرنگ کے دیگر واقعات میں بھی مزید 10 شہری جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، رواں سال 50 شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق ہوچکے ہیں۔

پولیس کی کارروائی

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن کے علاقے گلشن بہار میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا، جب کہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم سے اسلحہ اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...