حج 2026: رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع
حج 2026 کی رجسٹریشن کی توسیع
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) حج 2026 کی رجسٹریشن کی آخری تاریخ میں دو دن کی توسیع کر دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: زیادہ نمک ہائی بلڈ پریشر کا باعث بنتا ہے، لیکن کیا کم نمک کے استعمال سے موت بھی واقع ہو سکتی ہے؟
نئی تاریخیں اور معلومات
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق توسیع کے بعد نامزد بینکوں اور وزارت کے آن لائن پورٹل پر حج رجسٹریشن 11 جولائی تک جاری رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: رینالہ خورد میں مال بردار ٹرینوں کے تصادم، ایک شخص جاں بحق، 2 زخمی
رجسٹریشن کا عمل
عازمینِ حج کی درخواست پر رجسٹریشن کا عمل جمعہ کے روز تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
رجسٹریشن کی تعداد
اب تک 3 لاکھ 13 ہزار افراد نے حج 2026 کی رجسٹریشن مکمل کی ہے، حج 2026 کے اخراجات اور دیگر شرائط و ضوابط حج پالیسی کے مطابق الگ سے جاری کیے جائیں گے。








