لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کرنے والا محلہ دار گرفتار، حنا پرویز بٹ کی متاثرہ سے ملاقات
آئی سی ایم لاہور میں ہراسانی کا واقعہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے گرین ٹاؤن میں ہراسانی کا شکار غیرملکی خاتون سے گھر جا کر ملاقات کی اور مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: صدرِ مملکت آصف زرداری کا لاہور میں تیسرا روز، گورنر پنجاب سمیت کئی سیاسی شخصیات سے اہم ملاقاتیں
چیئرپرسن کا موقف
چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ ایک انتہائی افسوسناک بات ہے کہ کوئی خاتون اپنے گھر میں بھی محفوظ نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات کے دوران متاثرہ خاتون نے پورے حوصلے کے ساتھ اپنا موقف بیان کیا۔ میں نے انہیں پنجاب حکومت کی طرف سے مکمل تعاون اور انصاف کی یقین دہانی کرائی۔
یہ بھی پڑھیں: نیم روز کا آفتاب تیز تیز آنکھیں دکھا رہا تھا، بہت تعریفیں سن رکھی تھیں۔نورمحل۔رات کو یہاں آؤ تو لگتا ہے ستاروں نے زمین پر گھر بنا رکھا ہے
پولیس کارروائی
حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ واقعہ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد پولیس نے فوری مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ میں نے متعلقہ پولیس افسران کو واضح ہدایت دی ہے کہ کیس میں مکمل شفافیت اور تیز ترین کارروائی کو یقینی بنایا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ میں یہ بات واضح کرنا چاہتی ہوں کہ پنجاب حکومت خواتین کے تحفظ کیلئے ہر ممکن قدم اٹھا رہی ہے، چاہے وہ پاکستانی ہو یا غیرملکی۔
یہ بھی پڑھیں: چیمپئنز ٹرافی کس ماڈل کے تحت کھیلی جائے گی؟ پی سی بی سے بڑی خبر آ گئی
رابطہ کی معلومات
اگر کسی خاتون کو ہراسانی یا تشدد کا سامنا ہے تو فوری 15 یا وویمن سٹی آور پر رابطہ کرے یا ویمن پروٹیکشن اتھارٹی سے رجوع کرے۔ ہم آپ کی آواز سننے کیلئے موجود ہیں۔ حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ انصاف دلانا ہمارا فرض ہے، ہم سب بنا رہے ہیں خواتین کیلئے محفوظ پنجاب۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا چھتوں کے ساتھ پارکس میں بھی بسنت منانے کی اجازت دینے کا فیصلہ
سوشل میڈیا پر معلومات
وزیراعلی مریم نواز کی ہدایت پر گرین ٹاؤن میں غیر ملکی خاتون کے گھر جا کر ملاقات کی جن کو کچھ دن پہلے ایک درندہ صفت شخص نے ہراساں کیا تھا۔ خاتون کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی pic.twitter.com/o8P4G3z3NP
— Hina Parvez Butt (@hinaparvezbutt) July 8, 2025
واقعات کا پس منظر
یادرہے کہ چند روز قبل گرین ٹاؤن میں غیرملکی خاتون کو ہراساں کیے جانے کا واقعہ پیش آیا تھا، جس کی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے خلاف کارروائی کی اور اسے سلاخوں کے پیچھے بھیج دیا۔








