اے سی سی اجلاس ڈھاکا میں منعقد کرنے پر بھارت کا اعتراض، وجہ سامنے آگئی

بھارتی کرکٹ بورڈ کا اے سی سی اجلاس پر اعتراض
نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا اجلاس ڈھاکا میں رکھنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے کسی اور جگہ منتقل کرنے کی درخواست کر دی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت، دہلی ہائیکورٹ نے اے آر رحمن پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کردیا
بنگلا دیش کی صورتحال پر تشویش
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایاکہ بی سی سی آئی نے اے سی سی کا اجلاس ڈھاکا سے منتقل کرنے کا لیٹر لکھا ہے جس میں موقف اپنایا ہے کہ بنگلا دیش کے سیاسی حالات کی وجہ سے بھارتی وفد کا ڈھاکا جانا مناسب نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان اکرم راجہ کی نامزدگی نے نیا تنازہ کھڑا کر دیا، کیا عمران خان نے اپنے پارٹی آئین کی خلاف ورزی کی۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشاف
میٹنگ کی ترمیم کی صورت میں نتائج
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ اے سی سی میٹنگ کسی دوسری جگہ منتقل نہ کی گئی تو بھارتی بورڈ میٹنگ سے دستبردار ہونے پر غور کر سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب انٹیلی جنس آپریشن پروزیر اعلیٰ پنجاب کی مبارکباد
باہمی سیریز کی منسوخی
اس سے قبل، بھارتی بورڈ بنگلا دیش کے ساتھ باہمی سیریز بھی ملتوی کر چکا ہے، جس میں ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کے باعث بھارتی حکومت نے دورہ ملتوی کرنے کا کہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: چین نے براہماپترا دریا پر ڈیم بنانا شروع کر دیا، بھارت میں کھلبلی مچ گئی
ایشیا کپ کی وینیوز کا انتخاب
بھارت نے ایشیا کپ کے لیے 3 وینیوز دبئی، ابوظبی اور شارجہ کا انتخاب کیا جس کے لیے حکومتی اجازت درکار ہے۔
اجلاس کی تاریخ اور صدارت
واضح رہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس محسن نقوی کی صدارت میں 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہونا ہے۔