37ڈبل اے سے 30ستمبر تک ملک بھر کی ملیں بند ہو جائیں گی،صدر لاہورچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری
لاہور چیمبر کے صدر کا 37 ڈبل اے پر ردعمل
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میاں ابو ذر شاد نے 37 ڈبل اے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ہمیں نہ مجبور کریں۔ آپ کی اگلی اسمبلی تمام صنعت مالکان سے بھر جائے گی، ہم تو اپنے کاروبار بند کرنے لگے ہیں، اپنی پراپرٹیز بیچیں گے اور ہم بھی الیکشن لڑیں گے، ہم بھی سیاست میں آئیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: روس کے گارڈز ہمیں اذیت دے کر خوش ہوتے تھے: یوکرینی جنگی قیدی جو ایک سال تک حراست میں خاموش رہا
کاروباری خدشات اور 37 ڈبل اے
انہوں نے کہا کہ آپ ہمیں کہہ رہے ہیں کہ 37 ڈبل اے لگا دیں، لگائیں کے دیکھ لیں، 30ستمبر تک آپ کی ملیں بند ہو جائیں گی، میں آپ کو گارنٹی دیتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فوج کا فلسطینی شہریوں پر ظلم کا نیا حربہ کیا ہے؟ نئے انکشافات
اجلاس میں اہم مطالبات
صدر لاہور چیمبر نے ورچوئل اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ 37 ڈبل اے کو فوری طور پر موخر کیا جائے اور پورے پاکستان کے چیمبرز کے صدور کو بورڈ میں بٹھایا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کا پاکستان کی 3 ایئر بیسز پر حملہ، ڈی جی آئی ایس پی آر
معاشی صورتحال کی تشویش
میاں ابوذر شاد نے کہا کہ آپ چلتے ہوئے کاروبار کو بند کرنے جا رہے ہیں، آپ کو تھوڑا احساس ہونا چاہیے۔ ہم 24 ہزار ارب روپے آئی پی پیز کو دے چکے ہیں اور 25 ہزار ارب روپے کی افغان ٹریڈ میں بربادی کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: راجیو شکلا کو بھارتی کرکٹ بورڈ کا قائمقام صدر بنادیاگیا
سیاست کی سمت
انہوں نے کہا کہ یا تو آپ ہمیں پتھر کی دنیا میں لے جانا چاہتے ہیں یا ہمیں یہ سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ ہم سپر پاور ہیں۔ حکومت کے فیصلے ایسے کیوں ہوں گے؟
یہ بھی پڑھیں: برطانوی وزیراعظم نے 4 لڑاکا طیارے ’’ٹائفون‘‘ قطر بھیجنے کا اعلان کر دیا
معاشی پالیسیوں کی ناکامی
صدر لاہور چیمبر نے کہا کہ اگر سیاست کا یہی معیار ہے کہ آپ کو پالیسی بنانی نہیں آتی، تو آپ 37 ڈبل اے ہم پر نازل کرکے کیا ثابت کرنا چاہتے ہیں؟
یہ بھی پڑھیں: اعلیٰ تعلیم میں فوری اور مؤثر سرمایہ کاری وقت کی اہم ضرورت ہے، ابراہیم حسن مراد
چیمبرز کے صدور کا اتحاد
میاں ابوذر شاد کا کہنا تھا کہ میں تمام چیمبرز کے صدور کو سلیوٹ کرتا ہوں، سب اکٹھے ہیں اور جب فیصل آباد، سیالکوٹ، ملتان، کے پی اور کوئٹہ کے صدور کہیں گے کہ ہم سب ایک ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت نے بزدلانہ انداز میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا، شاہد آفریدی بھی میدان میں آگئے، دنیا کیلئے پیغام جاری کردیا
دوہری شہریت کے اثرات
انہوں نے کہا کہ دوہری شہریت والے بیوروکریٹس کی وجہ سے یہ قانون بنا ہے اور اگر یہی لوگ پالیسیاں بنائیں گے، تو ملک قرضوں میں اور دھنستا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
بڑھتی ہوئی غربت
ان کا کہنا تھا کہ جب شہباز شریف اپوزیشن میں تھے تو غربت کی شرح 35 فیصد تھی، آج وہ وزیراعظم ہیں تو یہ 45 فیصد ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران کے نامور آرٹسٹ سعید کامرانی کے فن پاروں کی نمائش
آخری پیغام
انہوں نے کہا کہ خدا کے واسطے اس قوم کو معاف کردیں، ورنہ میں حقیقت بتا دوں، نہ رہے گا بانس نہ بجے گی بانسری۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی حکومت نے پنجاب کے کاشتکاروں کو کینو اور آلو کی ایکسپورٹ کی اجازت دیدی
شعر
دل کے پھپھولے جل اٹھے سینے کے داغ سے
اس گھر کو آگ لگ گئی اس گھر کے چراغ سے
نئی پالیسی سازوں کی ضرورت
انہوں نے خدا کے لیے پالیسی میکر انسان بیٹھانے کی درخواست کی اور کہا کہ اسرائیل اور انڈیا کے لوگوں کو نہیں بٹھائیں۔








