اگر وہ کہہ رہے ہیں کہ باقی لوگ کمپرومائزڈ ہیں، آپ کو جو دکھائی دے رہا، وہ ویسا نہیں ہے: حسن ایوب

حسن ایوب کی تنقید
اسلام آباد (ویب ڈیسک) صحافی و تجزیہ نگار حسن ایو ب نے کہاہے کہ آپ کو جو دکھائی دے رہا ہے، وہ ویسا نہیں ہے۔ اگر وہ کہہ رہے ہیں کہ باقی لوگ کمپرومائزڈ ہیں، علی امین کمپرومائزڈ ہے، فلاں کمپرومائزڈ ہے، تو کیا یہ تصور کرنا درست ہے کہ علیمہ خان کمپرومائزڈ نہیں ہیں؟ کیا ان کا بیٹا واقعی بے فکر ہو کر آزاد گھوم رہا ہے؟
یہ بھی پڑھیں: مالاکنڈ میں دفعہ 144 نافذ
پی ٹی آئی کے اندر کی صورتحال
حسن ایوب نے مزید کہا، "یہ بات میں نہیں کہہ رہا، پی ٹی آئی کی اپنی مشعال یوسفزئی سوال اٹھا رہی ہے۔ یہ اس کے الفاظ ہیں۔ تحریک کے بوجھ اٹھانے اور کرپشن کے بوجھ اٹھانے میں فرق ہے۔ جو روڈ کے اوپر ابھی تک وہ شوز کرسکی ہے۔ اگر پی ٹی آئی کا لاکھوں کا مجمع ہوتا تو یقین کریں حکومت نے گھٹنے ٹیک دیتی۔ جتنے ویوز 'نک دے کوکے' کو ملے ہیں، اتنے ہی لوگ اگر سڑک پر آجاتے تو حکومت کا وجود برقرار نہ رہتا۔"
یہ بھی پڑھیں: پاکستان جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، لیکن وطن عزیز کے ایک ایک انچ کا دفاع کرنا اچھی طرح جانتے ہیں: وزیر اعظم کا نیوی کے جوانوں سے خطاب
مشعال یوسفزئی کے سوالات
یادرہے کہ مشعال یوسفزئی نے سوال اٹھایا تھا کہ 9 مئی کے دیگر لوگ پابند سلاسل ہیں لیکن علیمہ خان کا صاحبزادہ ابھی تک آزاد کیوں ہے؟
سماجی میڈیا پر تبصرہ
اگر نک دا کوکا والے سنگر کا آدھا عوام بھی پی ٹی آئی کی کیسے احتجاج میں نکلتی نا حکومت گھٹنے ٹیک دیتی۔ یہ سب بہروپیے ہیں، یہاں تک کہ علیمہ خان بھی کمپرومائزڈ ہے؛ یہ میں نہیں کہتا، ان کی پارٹی خود کہتی ہے۔ ورنہ ایسے ہی اس کا بیٹا آزاد گھوم نہیں رہا ہوتا۔ حسن ایوب pic.twitter.com/2jwpAS1fUR
— sabir khoso (@ribas212) July 9, 2025