نوٹیفکیشن جاری: اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اقدام قتل کے مقدمے میں مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم قطر سے گرفتار
فوج کی تعیناتی کا قانونی جواز
جیونیوز کے مطابق، ایس سی او سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔ فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کابینہ کا 19واں اجلاس، گوردواروں اور اقلیتی عبادت گاہوں کی بحالی کا حکم، آرٹسٹ خدمت کارڈ کی گرانٹ بڑھانے کی منظوری
سکیورٹی کی ذمہ داری
اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے ان کی معاونت کریں گے۔
سربراہی اجلاس کی تاریخ
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے.