نوٹیفکیشن جاری: اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی

اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہی اجلاس کے لیے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں فوج تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی جو تحریک شروع کرنے جارہی ہے ان کو اس سے کچھ نہیں ملے گا: رانا ثنا
فوج کی تعیناتی کا قانونی جواز
جیونیوز کے مطابق، ایس سی او سمٹ کے لیے فوج کی تعیناتی آرٹیکل 245 کے تحت کی گئی ہے۔ فوج ایس سی او سمٹ کے دوران اسلام آباد میں 17 اکتوبر تک تعینات رہے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مفت 2 جی بی انٹرنیٹ اور 200 منٹس حاصل کرنے کا طریقہ جانئے
سکیورٹی کی ذمہ داری
اسلام آباد کی سکیورٹی کی ذمہ داری فوج کے حوالے ہوگی اور پولیس سمیت دیگر ادارے ان کی معاونت کریں گے۔
سربراہی اجلاس کی تاریخ
شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس 15 اور 16 اکتوبر کو اسلام آباد میں ہوگا، جس میں کئی ممالک کے سربراہان اور نمائندے شریک ہوں گے.