سپیکر پنجاب اسمبلی کا 26 معطل ارکان کو ذاتی سماعت کا موقع دینے کا فیصلہ

پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان کی ذاتی حیثیت میں طلبی
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے 26 معطل ارکان اسمبلی کو کل بروز جمعہ ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی کے 25 ٹاؤنز میں پارکنگ فیس ختم، نوٹیفکیشن جاری
نوٹیفکیشن کی تفصیلات
نوٹیفکیشن کے مطابق ذاتی سماعت کا موقع آرٹیکل 10 اے کے تحت فراہم کیا جا رہا ہے جبکہ اسپیکر آئین کے مطابق 30 روز میں نااہلی ریفرنس پر فیصلہ کرنے کے پابند ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: افغان شہریوں کی وطن واپسی، پاکستان میں افغان قونصل جنرل کا موقف بھی آگیا، تیاری کی ہدایت کردی
اسپیکر کا بیان
اسپیکر ملک محمد احمد خان کا کہنا ہے کہ ریفرنسز میں شامل تمام ارکان کو آئینی دائرہ کار میں مکمل دفاع کا موقع فراہم کیا جائے گا۔
واقعے کا پس منظر
یاد رہے کہ 27 جون کو اسمبلی اجلاس میں اپوزیشن ارکان نے شور شرابہ اور توڑ پھوڑ کی تھی، جس کے بعد اسپیکر نے اپوزیشن کے 26 ارکان کی رکنیت معطل کرتے ہوئے ان کی نااہلی کے لیے ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔