بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے ذریعے فساد کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی: عظمٰی بخاری

محرم الحرام کے دوران حکومت کے شاندار انتظامات

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کے انتظامات انتہائی شاندار اور منظم رہے۔ عالمی حالات کے تناظر میں اس سال محرم الحرام حساس تھا لیکن حکومتی حکمت عملی، علما کرام کی رہنمائی، اور عوام کے تعاون سے عشرہ بخیر و عافیت گزر گیا۔ مذہبی ہم آہنگی کی فضا قابلِ تحسین رہی، اور علماء کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو ایوارڈ کے لیے نامزد کرنا اس ہم آہنگی کا ثبوت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں قومی محفل شبینہ کیلئے حفاظ کرام کی نامزدگیاں طلب

سدھرا پنجاب پروگرام کا آغاز

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق ’’ستھرا پنجاب‘‘ کے بعد اب ’’سدھرا پنجاب‘‘ پروگرام کا آغاز کر دیا گیا ہے، جس کا مقصد پنجاب کو جرائم سے پاک بنانا ہے۔ اس ضمن میں سی سی ڈی کی شاندار کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ سوشل میڈیا پر سی سی ڈی کی کارروائیاں نمایاں موضوع بنی ہوئی ہیں۔ چند دنوں میں 1509 اشتہاریوں کو گرفتار کیا گیا اور 600 مغوی بچوں کو بازیاب کروایا گیا۔ لاہور میں جرائم کی شرح میں 68 فیصد تک کمی آئی ہے، جبکہ چکوال، بھلوال اور گجرات جیسے اضلاع میں زیرو ڈکیتی کی وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ سی سی ڈی امریکی ایف بی آئی کے طرز پر بنائی گئی ایک صوبائی ایجنسی ہے، جو بڑی وارداتوں اور پیچیدہ مقدمات کی تفتیش کے لیے مؤثر حکمت عملی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہوگی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا، بھارتی وزیر خارجہ

پولیس کے جدید اقدامات

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی جی پی آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح ہدایت کی ہے کہ صوبے کی کسی سڑک پر کوئی جرائم پیشہ رکاوٹ نہیں بن سکتا۔ پنجاب کی تمام سڑکیں کلیئر کروا دی گئی ہیں، اور جرائم پیشہ عناصر اب خود قرآن پاک پر حلف دے کر معافیاں مانگنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔ جو کل تک کن ٹوٹے اور غنڈے بنے پھرتے تھے، وہ آج ویڈیوز میں معافی مانگتے دکھائی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گلگت: روایتی شندور پولو فیسٹیول 20 جون سے شروع ہوگا

سکولوں میں اصلاحات

عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ پنجاب کے تمام سرکاری اسکولوں میں ٹرانسپورٹ فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ 60 ہزار نئی نوکریاں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں پیدا ہوئی ہیں، جبکہ آؤٹ سورس کیے گئے سکولوں میں 90 فیصد سے زائد حاضری ریکارڈ کی گئی ہے۔ اساتذہ کی تعداد میں 114 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ سال شہریوں سے درخواست کریں گے کہ نومبر دسمبر میں شادیاں نہ رکھیں، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کا سموگ تدارک کیس میں بیان

سیلاب اور بارشوں کے دوران انتظامات

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ سیلاب اور بارشوں کے دوران ضلعی اور صوبائی انتظامیہ مسلسل متحرک ہے۔ لاہور میں درجنوں واٹر ٹینکس نصب کر دیئے گئے ہیں اور نکاسیٔ آب کا کام جاری ہے۔

جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت کاروائی

کچے کے ڈاکوؤں کو خبردار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب پنجاب پولیس کے پاس جدید اسلحہ اور حکمت عملی موجود ہے، وہ اپنی خیر منائیں۔ کچھ یوٹیوبرز، جو وی لاگز میں ملکی اداروں کے خلاف بات کرتے ہیں، پاکستان کی خدمت نہیں بلکہ تخریب کارانہ ذہنیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے زور دے کر کہا کہ پنجاب حکومت کا ہر قدم شفافیت، قانون کی بالادستی، اور عوامی خدمت کے لیے ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...