لاہور کا بڑا کاروباری مرکز حفیظ سینٹر تباہی سے بچ گیا، تاجروں کا پنجاب حکومت کو خراج تحسین

تاجر برادری کا خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاجروں نے پنجاب حکومت کو اُن کی جانب سے کروڑوں روپے کے نقصان سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سپین کا یورپی یونین سے اسرائیل پر اسلحے کی فروخت پر پابندی کا مطالبہ
فوری کارروائی کا اثر
تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کے چند لمحات میں ریسکیو 1122 کا عملہ حرکت میں آیا، جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں: شیریار ملک میموریل پاکستان اوپن ٹینس چیمپئن شپ کا شاندار آغاز
حفیظ سینٹر کے تاجروں کی رائے
حفیظ سینٹر کے تاجروں نے کہا کہ اگر فوری اور بروقت کارروائی نہ ہوتی تو تمام کاروباری برادری کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔