لاہور کا بڑا کاروباری مرکز حفیظ سینٹر تباہی سے بچ گیا، تاجروں کا پنجاب حکومت کو خراج تحسین
تاجر برادری کا خراج تحسین
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تاجروں نے پنجاب حکومت کو اُن کی جانب سے کروڑوں روپے کے نقصان سے بچانے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیلاب متاثرین کو عارضی قیام کے مناسب مقامات مہیا کرنے کا حکم دیدیا
فوری کارروائی کا اثر
تاجروں کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعے کے چند لمحات میں ریسکیو 1122 کا عملہ حرکت میں آیا، جس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ پر قابو پالیا۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 3ہزار200روپے کا اضافہ
حفیظ سینٹر کے تاجروں کی رائے
حفیظ سینٹر کے تاجروں نے کہا کہ اگر فوری اور بروقت کارروائی نہ ہوتی تو تمام کاروباری برادری کو کروڑوں روپے کا نقصان ہوتا۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا بیان
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بھی ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے حفیظ سینٹر کی مکمل عمارت کا سکیورٹی اور سیفٹی آڈٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا۔








