سرکاری ہسپتال سملی کے کارڈیک وارڈ کو نواز شریف کے نام سے منسوب کرنے کی ہدایت

نواز شریف کا نام گورنمنٹ ہسپتال سملی مری کے کارڈیک وارڈ پر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب حکومت کی جانب سے گورنمنٹ ہسپتال سملی مری کے کارڈیک وارڈ کو مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیرِ اعظم نواز شریف سے منسوب کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ نے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کا اقدام
ایم ایس سملی ہسپتال مری ڈاکٹر قیصر عباسی نے ڈپٹی کمشنر مری کی ہدایت پر ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط بھجوایا۔ خط کے ساتھ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے لکھا گیا لیٹر بھی شامل کیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت
جیو نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر مری نے اپنے خط میں لکھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے حالیہ دورہ مری کی روشنی میں یہ ہدایت کی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر وارڈ کا نام نواز شریف سے منسوب کرنے کے لیے ضروری کارروائی کی جائے۔
ڈی سی آفس کی کارروائی
ایم ایس ڈاکٹر قیصر عباس کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تحریری ہدایت ملنے کے بعد ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو خط لکھا، ڈی سی آفس نے 9 جولائی کو خط لکھا تھا۔