کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ
بھارتی کامیڈین کپل شرما کا کیفے فائرنگ کا نشانہ
اوٹاوا (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کینیڈا میں کھولے گئے نئے کیفے پر فائرنگ کردی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں مختلف علاقوں سے 45ہزار سے زائد افراد کا انخلا، امدادی سرگرمیاں جاری، 7 فلڈ ریلیف اور شیلٹر کیمپس میں بہترین انتظامات
واقعے کی تفصیلات
این ڈی ٹی وی اور انڈیا ڈاٹ کام کی رپورٹس کے مطابق کپل شرما نے چار روز پہلے ہی "کیپ کیفے" کھولا تھا۔ ان کے کیفے پر فائرنگ کی ذمہ داری ہرجیت سنگھ نامی شخص نے قبول کی ہے۔
فائرنگ کے نتائج
واقعے میں نو گولیاں فائر کی گئیں تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ کینیڈین پولیس کی جانب سے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔








