علیمہ خان ہمیشہ جھوٹ بولتی اور جیل کے باہر فساد پھیلاتی ہیں، قاسم اور سلیمان 2 سال کہاں تھے؟ کھیل داس کوہساتانی۔

کھیل داس کوہستانی کا بیان
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت مذہبی امور کھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جس صورتحال سے گزر رہے ہیں وہ خود ذمہ دار ہیں اور اپنے جرائم کی پاداش میں جیل کاٹ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سرگودھا کے نجی ہسپتال میں چیک اپ کے بہانے آئے ملزم کے ہاتھوں ڈاکٹر قتل
جیل کی صعوبتیں اور ماضی کے لیڈر
انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سیاسی لیڈر نہیں جو جیل میں ہیں۔ ماضی دیکھیں تو بڑے بڑے لیڈر جیل کی صعوبتیں کاٹ چکے ہیں، مگر کسی بھی سیاسی لیڈر نے 9 مئی جیسا واقعہ نہیں کیا۔ شہادتیں ہوئیں، لاشیں اٹھائیں، مگر ایسا رویہ کسی سیاسی جماعت کا نہیں رہا۔ این تمام فساد کی جڑ بانی پی ٹی آئی خود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی برادری کشمیر کے تصفیہ طلب بحران کو حل کرنے کیلئے اقدامات کرے، بلاول بھٹو
بھروسے کی کمی اور خطوط
کھیل داس کوہستانی نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنی ذات کے علاوہ کسی پر اعتماد نہیں کرتے، جبکہ ان کے رفقا جیلوں سے کھلے خط لکھ رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیکس وصولی کا رواں مالی سال کا ٹارگٹ آسان نہیں مگر ممکن ہے: چیئرمین ایف بی آر
علیمہ خان اور ان کے بیٹے کا کردار
انہوں نے کہا کہ علیمہ خان صاحبہ ہمیشہ جھوٹ بولتی ہیں اور جیل کے باہر فساد پھیلاتی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر پاکستان آکر پاکستانی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں تو ان کی گرفتاری بھی ہو سکتی ہے۔
تحریک کا متنازع ہونا
دنیا نیوز کے پروگرام "آن دی فرنٹ ود کامران شاہد" میں گفتگو کرتے ہوئے کھیل داس کوہستانی نے کہا کہ احتجاجی تحریک کو جان بوجھ کر متنازع بنا دیا گیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے بیٹے 2 سال پہلے کہاں تھے؟ 2 سال کے دوران انہوں نے مقدمہ کیوں نہیں لڑا؟ اب اچانک یہ خبر دینا تحریک کو متنازع بنانا ہے۔