اداکارہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ میت وصول کرنے لاہور سے کراچی پہنچ گئے

اداکارہ حمیرا اصغر کا بھائی کراچی پہنچ گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ حمیرا اصغر کا بھائی مرحومہ کی میت لینے کے لیے لاہور سے کراچی پہنچ گیا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کا مارچ، 9 مئی کا حملہ غلط تھا، عمران خان کی بری چیزیں بھی ہیں :حمزہ علی عباسی
پولیس حکام کی تفصیلات
پولیس حکام کے مطابق اداکارہ اور ماڈل حمیرا اصغر علی، جن کی کئی ماہ پرانی لاش ڈی ایچ اے فیز 6 کے ایک فلیٹ سے ملی تھی، ان کے بھائی نے کراچی پہنچ کر میت کی حوالگی کا مطالبہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور میں فضائی آلودگی کے باعث سکول کھلنے کے وقت میں تبدیلی
بھائی کا پولیس سے رابطہ
حمیرا کے بھائی نے گزری تھانے کے ایس ایچ او سے ملاقات کی اور پولیس کو بتایا کہ وہ اپنی بہن کی میت کو لاہور لے جا کر سپرد خاک کرنا چاہتا ہے۔
اہلخانہ کی جانب سے انکار
اس سے قبل اداکارہ حمیرا اصغر کے اہلخانہ نے ان کی لاش وصول کرنے سے انکار کردیا تھا۔