اسلام آباد: شوہر اور سسر کے مبینہ تشدد اور آگ لگانے سے زخمی خاتون دم توڑ گئی

اسلام آباد میں خاتون کی المناک موت
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) گزشتہ ماہ اسلام آباد میں شوہر اور سسر کی جانب سے مبینہ تشدد اور آگ لگانے کے واقعے میں زخمی ہونے والی خاتون ثنیہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ویٹی کن دنیا کا سب سے چھوٹا ملک کیسے بنا؟ 96 سال سے یہاں کوئی بچہ کیوں پیدا نہیں ہوا؟
واقعے کی تفصیلات
ڈان نیوز کے حوالے سے بتایاکہ جاں بحق خاتون کے وکیل منیر احمد نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ یہ واقعہ 8 جون کو اس وقت پیش آیا جب متفویہ ثنیہ اور اس کے شوہر کے درمیان لڑائی ہوئی تھی، بعد ازاں لڑکی پر پیٹرول چھڑک کر اسے آگ لگا دی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان اور یقین کا معجزہ: نواب کی بیٹی کی زندگی کا حیرت انگیز واقعہ
عدالتی کارروائی کا مطالبہ
منیر احمد نے کہا کہ ثنیہ آج انتقال کر گئی ہے، خاتون کا شوہر اور سسر اس کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے دونوں ملزمان کیخلاف اینٹی ٹیرارزم ایکٹ (اے ٹی اے) کی دفعات لگانے اور انہیں سزائے موت دینے کا مطالبہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: دبئی میں پاکستانی قونصلیٹ کے زیر اہتمام کیریئر فیئر 2025 کا پہلا مرحلہ کامیابی سے مکمل، دوسرا مرحلہ 18 جون کو ہوگا
تشدد اور قید
ایڈووکیٹ منیر احمد نے واقعے کے حوالے سے مزید تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ملزمان مقتولہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے علاوہ اسے گھر پر زبردستی رکھا ہوا تھا اور اس پر خاموش رہنے کا دباؤ ڈال رہے تھے۔ متاثرہ خاتون کو پاکستان میڈیکل انسٹیٹوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) لے جایا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: قوم شہدائے وطن کی عظیم قربانیوں کی ہمیشہ سے مقروض ہے اور رہے گی: محسن نقوی
غلط بیانی کا الزام
انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان نے ہسپتال میں کہا کہ خاتون کا جھلسنا سلینڈر بلاسٹ کے باعث ہوا ہے۔ ایڈوکیٹ منیر احمد کے مطابق متاثرہ خاتون کے فیملی کو اس واقعے کی معلومات ملنے کے بعد اس کی مدعیت میں ایف آئی آر درج کی گئی، دونوں ملزمان گرفتار اور جوڈیشل کسٹڈی میں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعرات) کا دن کیسا رہے گا؟
قانونی کاروائی
ڈان.کام کے مطابق 9 جون کو کیرپا پولیس اسٹیشن میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 34، 324 اور 336 بی کے تحت ایف آئی آر درج کی گئی۔ خاتون نے بتایا کہ رات کے تقریباً 11 بجے اس کا شوہر اور سسر کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس کے سسر نے اس کے سر پر مارا جس سے وہ حواس کھو بیٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: سونے کی قیمت میں دلچسپ اضافہ
خاتون کی آواز پر زور
خاتون نے دونوں ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ وکیل نے کہا کہ دفعہ 336 بی کے تحت الزامات ناقابل ضمانت جرم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر الزامات بھی شامل کیے جانے چاہئیں۔
یہ بھی پڑھیں: کھوکھر فیملی ن لیگ کا فخر، پارٹی کیلئے گرانقدر خدمات ہیں، نواز شریف
گھریلو تشدد کا معاملہ
منیر احمد نے مزید کہا کہ یہ گھریلو تشدد کا واقعہ ہے، جس میں خاتون کو بدترین طریقے سے آگ لگائی گئی، ملزمان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے دفعات لگا کر مقدمہ آگے بڑھانا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی کی یو اے ای کے نائب وزیراعظم سے ملاقات، ویزا کے مسائل حل کرنے پر اتفاق
سخت سزا کا مطالبہ
انہوں نے متاثرہ خاتون کے لیے انصاف کا مطالبہ کیا ہے، منیر احمد نے کہا کہ اگر ان ملزمان کو سخت سزا نہیں دی گئی تو پھر جب بھی کسی عورت کو آگ لگائی گئی تو ہر طرف خاموشی ہی ہوگی۔
دیگر واقعات
رواں ہفتے کے آغاز میں خیبرپختونخوا کے ضلع بنوں میں ایک ملزم کو بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ، اے ٹی اے ساہیوال نے ایک مجرم کو اپنی سابقہ ساس اور 10 سالہ سالے پر تیزاب پھینک کر جلانے کے جرم میں 14 سال قید اور 81 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا تھا۔