پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی نے 13 تحصیلوں میں فیلڈ آپریشنز کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت کا نیا اقدام
لاہور (زین بابو سے) پنجاب حکومت نے صوبے میں قانون کی حکمرانی کو یقینی بنانے، عوامی مسائل کے فوری حل اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے’’پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی‘‘ (PERA) کے لاہور ڈویژن میں باضابطہ آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ اقدام 11 جولائی 2025 (کل) سے مؤثر ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی، مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے نعیم اعجاز سمیت 10 افراد پر قتل و اقدام قتل کا مقدمہ درج۔
افتتاحی تقریب
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز ایکسپو سینٹر لاہور میں افتتاحی تقریب کی مہمانِ خصوصی ہوں گی جہاں وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے 400 نئے انفورسمنٹ و انویسٹی گیشن افسران سے خطاب بھی کریں گی۔ یہ افسران اس وقت پنجاب پولیس ٹریننگ سینٹر چوہنگ میں پیشہ ورانہ تربیت حاصل کر رہے ہیں جو 31 اگست تک مکمل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: خبریں: پختونخوا حکومت بلٹ پروف گاڑیاں نہیں لے رہی تو پھر یہ ہمیں دیدیں – وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی محسن نقوی سے درخواست
اتھارٹی کی خصوصیات
’’پیرا‘‘ کو ایک خصوصی انفورسمنٹ ادارہ تصور کیا جا رہا ہے، جو حکومتی قواعد و ضوابط پر نچلی سطح پر عملدرآمد کو یقینی بنائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نیشنل انڈر 19 ویمنز ٹی ٹوئنٹی کا فائنل کانکررز اور اسٹرائیکرز کے درمیان اتوار کو ہوگا
فیلڈ آپریشنز کا آغاز
اتھارٹی نے ابتدائی مرحلے میں لاہور ڈویژن کی 13 تحصیلوں میں فیلڈ آپریشنز کا آغاز کر دیا ہے، جن کے تحت منافع خوری، ذخیرہ اندوزی، غیر قانونی تجاوزات، اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام جیسے امور پر توجہ دی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: مرغی کا گوشت مزید سستا ،انڈے مہنگے ہو گئے
اختیارات
اتھارٹی کو حاصل اختیارات میں درج ذیل شامل ہیں:
- منافع خوری و ذخیرہ اندوزی کے خلاف کارروائیاں
- غیر قانونی تجاوزات کا خاتمہ
- سرکاری و عوامی اراضی سے قابضین کا انخلاء
- فیلڈ ٹیموں کی جدید مشینری، ڈرونز اور GPS سے لیس نگرانی
یہ بھی پڑھیں: بلوچستان میں 3 روز کیلئے مسافربس سروس معطل، یہ فیصلہ کیوں کیا گیا؟ جانیے
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
روایتی اداروں کے برعکس، پیرا کی فیلڈ ٹیمیں جدید ٹیکنالوجی سے لیس ہوں گی، جن میں سمارٹ ڈیوائسز، باڈی کیمرے، نگرانی کے آلات اور ریئل ٹائم رپورٹنگ سسٹمز شامل ہوں گے تاکہ شفافیت، مؤثر کارروائی اور شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
شفاف اور غیر سیاسی حکمت عملی
اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق یہ ادارہ ایک شفاف، غیر سیاسی اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کام کرے گا تاکہ عوام کو فوری اور بروقت قانونی ریلیف فراہم کیا جا سکے۔








