قاسم اور سلیمان جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے، بیرسٹر علی ظفر

سینیٹ میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر کی گفتگو
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینیٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی لیڈر بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے صاحبزادے قاسم اور سلیمان کے پاکستان آنے کا مقصد اپنے والد سے ملنا ہے۔ وہ جلوس کی صورت میں اڈیالہ جیل نہیں جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تحریک انصاف کے اہم رہنما کو جیل سے رہائی کے بعد پھر گرفتار کر لیا گیا
قاسم اور سلیمان کی آمد
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی بار بار کہتے رہے کہ انہیں اپنے بچوں سے ٹیلیفون پر بات کرنے نہیں دی جارہی، جو ان کا حق ہے۔
سیاسی تبصرے
سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی موروثی سیاست پر ہمیشہ اعتراض کرتے رہے ہیں۔ راناثناء نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کا حق ہے کہ وہ تحریک انصاف میں شامل ہوں، بانی پی ٹی آئی کے بیٹے اگر گرفتار ہوں گے تو صحیح طور پر سیاسی طور پر ابھریں گے۔