حمیرہ اصغر کی اپنی دوست سے آخری گفتگو سامنے آگئی

حمیرا اصغر کی یاد میں
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مرحومہ اداکارہ و ماڈل حمیرا اصغر کی قریبی دوست اور معروف فیشن ڈیزائنر درشہوار نے انکشاف کیا ہے کہ حمیرا ان کے لیے محض ایک دوست نہیں بلکہ خاندان کے فرد جیسی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دو بچوں نے 1959 سے بوتل میں موجود ’محبت نامہ‘ ساحل پر سیر کے دوران دریافت کرلیا۔
نجی ٹی وی سماء کی رپورٹ
نجی ٹی وی سماء کے مطابق درشہوار نے بتایا کہ حمیرا جب بھی ان کے گھر آتیں تو اکثر وہیں قیام کرتی تھیں۔ ان کے بقول حمیرا سے ان کا آخری رابطہ ستمبر 2024 میں اس وقت ہوا جب وہ بیرون ملک تھیں۔ اپریل 2025 میں وطن واپسی پر انہوں نے دوبارہ رابطہ کرنے کی کوشش کی، مگر کوئی جواب نہ ملا۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت انتظار کرتی رہ گئی، جیل حکام نے حکم کے باوجود عمران خان کو ویڈیو لنک پر پیش نہ کیا
حمیرا کی صلاحیتیں
درشہوار کا کہنا تھا کہ حمیرا نہ صرف ایک باصلاحیت اداکارہ تھیں بلکہ ایک عمدہ مصورہ بھی تھیں۔
یہ بھی پڑھیں: انگریزوں کے زمانے میں چھانگا مانگاکا مصنوعی جنگل اور سیاحوں کے لیے ریل گاڑی
آڈیو گفتگو
سماء ٹی وی نے ستمبر 2024 کی ایک آڈیو گفتگو بھی جاری کی ہے جس میں حمیرا، مکہ مکرمہ میں موجود درشہوار سے کہہ رہی ہیں "میں بہت خوش ہوں کہ تم مکہ میں ہو، میرے لیے دعا کرنا۔"
حمیرا کا انتقال
واضح رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی 2025 کو کراچی کے ڈیفنس فیز 6 میں واقع ان کے کرائے کے فلیٹ سے ملی تھی۔